ڈیمز عملدرآمد کمیٹی کا اجلاس، مہمنداوردیامر بھاشا ڈیمزپر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا
ڈیمز کمیٹی دونوں اہم منصوبوں کی تعمیر کے لئے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے، چیئرمین


اسلام آباد: واپڈا کے چیئرمین انجینئر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی کی زیرصدارت سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر تشکیل دی گئی عملدرآمد کمیٹی برائے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمزکمیٹی کااجلاس سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں دونوں پراجیکٹس پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں چیف سیکرٹری گلگت بلتستان، ایڈیشنل سیکرٹری (بجٹ) فنانس ڈویژن اور سیکرٹری/سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو خیبر پختونخوا نے زوم کے ذریعے شرکت کی۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ڈویلپمنٹ) خیبرپختونخوا، جوائنٹ سیکرٹری پرائم منسٹرآفس،سیکرٹری ڈیمز عملدرآمد کمیٹی/ جوائنٹ سیکرٹری منسٹری آف واٹر ریسورسز، نمائندہ چیف واٹر پلاننگ ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارمز ڈویژن، رجسٹرار سپریم کورٹ اور دیگر سنیئر آفیسرز بھی اس موقع پر شریک تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے واپڈا اور ڈیمز عملدرآمد کمیٹی کے چیئرمین سجاد غنی نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز کی بروقت تکمیل کے لئے عملدرآمد کمیٹی اور اس کی ذیلی کمیٹیوں کی کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔
چیئرمین نے کہا کہ ڈیمز کمیٹی دونوں اہم منصوبوں کی تعمیر کے لئے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے شرکا کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ دونوں منصوبوں کی تعمیر اور ان کو درپیش امور کو حل کرنے کے لیے عملدرآمد کمیٹی کا فورم موثر کردار ادا کر سکتا ہے۔بعد ازاں ممبر(فنانس) واپڈا نے اجلاس کو دونوں پراجیکٹس کے مالی امور کے متعلق آگاہ کیا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری آج ہو گی
- ایک گھنٹہ قبل

رائیونڈ: باراتیوں کو لیجانے والی بس ٹرالر سے ٹکرا گئی،5 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
- 14 گھنٹے قبل

آخری ونڈے: پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 3-0 سے اپنے نام کر لی
- 12 گھنٹے قبل

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید 7 روز کی توسیع
- ایک گھنٹہ قبل

وفاقی آئینی عدالت کے مزید 2 ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- 10 منٹ قبل

نصیرآباد : ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑادیا گیا، جعفر ایکسپریس بال بال بچ گئی
- 13 گھنٹے قبل

رائزنگ اسٹار ایشیا کپ: پاکستان شاہینوں کی شاندار بلے بازی بھارت اے کو 8 وکٹوں سے شکست
- 12 گھنٹے قبل

پیٹرول پر لیوی میں ایک 60 پیسےفی لیٹرکا اضافہ
- ایک گھنٹہ قبل

27 ویں ترمیم میں مثالی فیصلہ کیا، ملک کے استحکام کیلئے مزید ترامیم کرنا پڑی تو کریں گے، طلال چودھری
- 13 گھنٹے قبل

کراچی :ایف آئی اے کی کارروائی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار
- 15 گھنٹے قبل

سابق لیگی ایم این اے نوابزادہ مظہرعلی خان انتقال کرگئے
- 13 گھنٹے قبل

شاہِ اردن کا دفاعی ادارے گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز کا دورہ،پاک فوج کی مشق کا معائنہ کیا
- 13 گھنٹے قبل









