زرعی معیشت دان محمد احسان خان ایشیائی ترقیاتی بینک کے مشرقی ایشیا ڈیپارٹمنٹ کا ڈائریکٹر جنرل مقرر
خطہ ماحولیاتی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے ایک پرعزم خطہ ہے


اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے ممتاز زرعی معیشت دان محمد احسان خان کو بینک کے مشرقی ایشیا ڈیپارٹمنٹ کا ڈائریکٹر جنرل مقرر کر دیاہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وہ مشرقی ایشیا خطے کے ممالک میں بینک کے وژن اور پالیسیوں کے امور کی نگرانی کریں گے۔ محمد احسان خان نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مشرقی ایشیا کے خطے کے ممالک میں خدمات سرانجام دیتےہوئے انہیں خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ خطہ ماحولیاتی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے ایک پرعزم خطہ ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کلائمیٹ بینک کے شعبے میں خطے کے ممالک کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔محمد احسان خان 34سالہ تجربے کے حامل ہیں جس میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ 21 سالہ تجربہ بھی شامل ہے۔
کووڈ۔19 کی عالمگیر وبا کے دوران انہوں نے رسپانس آپشنز آپریشن میں بہترین انداز میں اپنی ذمہ داریاں انجام دی ہیں۔ احسان خان نے امریکا کی اوکلوہاما سٹیٹ یونیورسٹی سے زرعی اقتصادیات میں ماسٹر اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں حاصل کی ہیں۔ علاوہ ازیں انہوں نے یونیورسٹی آف وائمنگ سے بھی ڈگری حاصل کی ہے۔ انہوں نے اپنی بیچلر ڈگری کلوریڈو سٹیٹ یونیورسٹی سے حاصل کی ہے۔

صدر ٹرمپ نے ملک میں 1798 کا ایلین اینیمیز ایکٹ نافذ کردیا
- 3 گھنٹے قبل
ٹی ٹی پی، بعض سیاسی قوتیں ریاستی اداروں کو کمزور کرنےمیں مصروف عمل
- 8 گھنٹے قبل

اسرائیلی فوج کا امدادی تنظیم کی گاڑی پر ڈرون حملہ، 3 صحافیوں سمیت 9 فلسطینی شہید
- 28 منٹ قبل

کوئٹہ ،نوشکی قومی شاہراہ این 40 پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا
- 2 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20، پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بدترین شکست
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کو گرفتار کرنے والے افسران کو 10، 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
- 22 منٹ قبل

کراچی ڈیفنس میں خاتون کی چھاپے کے دوران فلیٹ سے چھلانگ لگا کر خودکشی
- 2 گھنٹے قبل

وفاقی حکومت کاپیٹرول پر لیوی میں 10 روپے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

امریکا کے یمنی دارالحکومت صنعا پر فضائی حملے، 24 افراد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل
ادارہ شماریات کی جانب سے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری
- 15 گھنٹے قبل

حکومت اور پارلیمان کٹھ پتلی ہیں ، صدر ،وزیر اعظم اور وزیر داخلہ اہل نہیں، مولانا فضل الرحمان
- 3 گھنٹے قبل

آزاد کشمیر کے ضلع حویلی میں کوسٹر کھائی میں گرگئی، 5 افراد جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل