انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں جان بوجھ کر تاخیر کی جا رہی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی
گر بلے کا نشان چھیننے کی کوشش کی گئی تو یہ 70 فیصد عوام کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوگی، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں جان بوجھ کر تاخیر کی جا رہی ہے، جس طرح ہم نے الیکشن کروائے، 170 پارٹیوں نے نہیں کروائے۔
الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے آئندہ عام انتخابات سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے درخواست ہے یہ عوام کے بنیادی حقوق کا مسئلہ ہے۔ اس وقت پی ٹی آئی کے پاس 70 فیصد عوام کی اکثریت ہے۔ اگر بلے کا نشان چھیننے کی کوشش کی گئی تو یہ 70 فیصد عوام کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوگی۔
اس موقع پر وکیل علی ظفر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں مل رہی ہمارے لوگ گرفتار ہو رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے ہمیں اس پر یقین ہے، الیکشن کمیشن کا کام بس یہ دیکھنا ہے کہ الیکشن ہوئے یا نہیں ہوئے۔ ہم چاہیں گے کہ الیکشن کمیشن اپنی ذمے داری پوری کرے، یہ کہنا کہ ہمیں نہیں پتہ تھا کہ الیکشن ہوں گے یہ غلط ہے۔ درخواستیں مسترد کر دینی چاہیے تھیں لیکن الیکشن کمیشن نے نوٹسز جاری کر دیے۔
علی ظفر نے مزید کہا کہ ہم نے 2019 کے آئین کے تحت انتخابات کروائے ہیں، یہ الزام لگایا جا رہا ہے کہ بلامقابلہ کیسے منتخب ہو گئے۔ الیکشن ایکٹ 2017 میں بھی ایسی کوئی بات نہیں۔

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- ایک دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 10 گھنٹے قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 14 منٹ قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 6 گھنٹے قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- ایک دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- ایک دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- ایک دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 6 گھنٹے قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 5 گھنٹے قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 گھنٹے قبل

