ٹیکنالوجی کے استعمال سے خصوصی افراد کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت
فنی تربیت دےکر خصوصی افراد کو معاشرہ کا مفید رکن بنایا جاسکتا ہے، ڈاکٹر عارف علوی


صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے خصوصی افراد کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بصارت سے محروم افراد کیلئے وزارت صحت اہم کردار کرسکتی ہے، فنی تربیت دےکر خصوصی افراد کو معاشرہ کا مفید رکن بنایا جاسکتا ہے۔
ایوان صدر میں بصارت سے محروم افراد کے لئے مراکش ٹریٹی پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ بصارت سے محروم افراد سمیت خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور اس سلسلہ میں معاشرہ میں اپنی مثبت ذمہ داریاں پوری کریں۔
صدر مملکت نے کہا کہ نادرا اور وزارت انسانی حقوق خصوصی افراد کو بہترین خدمات فراہم کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بصارت سے محروم افراد کے لئے معاہدہ بہت دروازے کھولے گا، خواہش ہے کہ بصارت سے محروم افراد کے لئے سہولت ہمیشہ رہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ مراکش کے ساتھ معاہدہ ہمارے لئے باعث مسرت ہے۔ صدر نے کہا کہ بصارت سے محروم افراد کے لئے خصوصی چشمہ بنایا گیا ہے، چشمہ نابینا افراد کےلئے ٹیکسٹ پڑھ سکتا اور افراد کو پہچان سکتا ہے۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ خصوصی افراد کو تعلیم دینے والے اساتذہ کو تربیت دی جارہی ہے، معذور اور خصوصی افراد کو معاشرہ میں آسانیاں کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے لیے مواقع پیدا کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد خاص طور پر بصارت سے محروم افراد کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے، اس کے ساتھ ساتھ انہیں سکل سیٹس دینے اور روزگار میں مواقع دینے کی ضرورت ہے، فنی تربیت دےکر خصوصی افراد کو معاشرہ کا مفید رکن بنایا جاسکتا ہے۔
صدرمملکت نے کہاکہ ٹیکنالوجی اورطب کے شعبے میں جدت سے بینائی سے محروم افراد کیلئے آسانیاں پیدا ہورہی ہیں، پاکستان میں خصوصی افراد کیلئے بڑا کام ہواہے، ہماری کوشش ہے کہ خصوصی بچے بھی تعلیم کے حصول کیلئے عام سکولوں میں جائیں۔ انہوں نے کہاکہ بینائی سے محروم افراد کو فنی تعلیم اورہنر سیکھا کر ان کیلئے روز گار کے مواقع بھی پیداکئے جاسکتے ہیں۔
انہوں مراکش ٹریٹی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس سمجھوتے کے تحت مراکش میں اشاعتی مواد کے کاپی رائٹس کے حوالے سے نرمی برتی گئی ہے۔ صدرمملکت نے کہاکہ پاکستان کی معاہدے پر دستخط کے بعد بصارت سے محروم افراد تک تمام شائع شدہ مواد تک مفت رسائی یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے خصوصی افراد کی معاشرے میں بھرپور شمولیت کے لئے انہیں تعلیم اور روزگار کی سہولیات فراہم کرنے پر بھی زور دیا۔

پی ایس ایل 10: تاریخ میں پہلی بار ملک بھر میں ٹرافی ٹور کروانے کا اعلان
- 17 گھنٹے قبل

کینیڈا :مارک کارنی نےملک کے 24 ویں وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- 12 منٹ قبل

وزیر اعظم سے یورپی یونین سفیر کی ملاقات،ٹرین حملےپر تعزیت کا اظہار کیا
- 16 گھنٹے قبل

ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
- 12 گھنٹے قبل

پنجاب سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا سلسلہ جاری، بالائی علاقوں میں برفباری
- 3 منٹ قبل

لاہور:جناح اسپتال میں غیرحاضر ڈاکٹرز کے تنخواہ لینےکاانکشاف
- 15 گھنٹے قبل

نامورداکارہ سجل علی ایک قسط کا کتنا معاوضہ لیتی ہیں؟ جان کر حیران رہ جائیں گے
- 15 گھنٹے قبل

قوم اپنی بہادر افواج کیساتھ ہے، دہشتگردی کیخلاف ہم سب کو متحد ہونا ہوگا،چئیرمین بلاول بھٹو
- 17 گھنٹے قبل

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی راولپنڈی میں کارروائی، 4 ہزار لیٹر پانی ملامضرصحت دودھ تلف
- 19 منٹ قبل

خیبر پختونخوا حکومت نے رمضان پیکیج کے تحت اربوں روپے جاری کردیے
- 15 گھنٹے قبل

جعفر ایکسپریس کے واقعے پر بھارتی میڈیا کی جانب سے لگا تار پروپیگنڈا کیا گیا، حملے کا مرکزی اسپانسر بھارت ہے،آئی ایس پی آر
- 18 گھنٹے قبل

وزیرِاعظم کا چینی ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت
- 13 گھنٹے قبل