یورپی میڈیسن ایجنسی کا فائزر ویکسین کی اسٹوریج سےمتعلق اہم بیان سامنے آگیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی میڈیسن ایجنسی کا کہنا ہے کہ فائزر اور بائیونٹیک کی تیارکردہ کورونا ویکسین کو ایک ماہ کیلئے عام فریج میں رکھا جاسکتاہے۔ فائزر ویکسین کو عام فریج میں ابھی تک صرف پانچ دن کیلئےذخیرہ کیاجارہاتھا۔
یورپی میڈیسن ایجنسی کے نئے اعلان سے فائزر ویکسین کو متعدد یورپی ممالک تک باآسانی پہنچانے میں فائدہ ہوگا۔فائزر ویکسین کو ٹرانسپورٹ اور ذخیرہ کرنے کیلئے منفی 60سے 80ڈگری سینٹی گریڈ تک کا درجہ حرارت درکار تھا۔
فائزر اور بائیونٹیک کمپنی کے سائنسدان ویکسین کوعام درجہ حرارت پر زیادہ دیر کیلئے ذخیرہ کرنے کے فارمولا پر بھی کام کررہے ہیں۔فائزر ویکسین کے لئے پچھلی اسٹوریج کی ریکوائرمنٹ نے انہیں دنیا کے کچھ حصوں میں استعمال کرنا مشکل بنا دیا تھا۔
فروری میں امریکہ نے دو ہفتوں کے لئے -15 سے -25 C کے معیاری فریزر درجہ حرارت پر فائزر ویکسین کو اسٹوریج اور ٹرانسپورٹ کی منظوری دی تھی ، عام طور پر اس کی ریکوائرمنٹ -80 سے -60 C کے درمیان ہوتی تھی۔
قبل ازیں اس ماہ کے شروع میں کینیڈا نے 12 اور 15 سال کی عمر کے بچوں کے لئے فائزر ویکسین کے استعمال کی اجازت دی تھی ، اور اس عمر گروپ میں فائزر ویکسین کے استعمال کی اجازت دینے والا پہلا ملک بن گیا تھا۔

عالمی قوانین کے تحت فلسطین اور کشمیر کے تنازعات کا حل ناگزیر ہے،عاصم افتخار احمد
- ایک منٹ قبل
.jpg&w=3840&q=75)
محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی
- ایک دن قبل

پی ٹی اے کا بڑا کریک ڈاؤن،غیر قانونی ڈیجیٹل مواد پر 14 لاکھ لنکس بلاک
- ایک دن قبل

پی سی بی کاپاکستان آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اوقات کار تبدیل کرنے کا فیصلہ، مگر کیوں؟
- 20 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی،بینک لوٹنے کی کوشش ناکام، 12 دہشتگرد جہنم واصل ہوئے، سرفراز بگٹی
- 17 گھنٹے قبل

کاروباری ہفتے کے آخری روزملک میں سونے کی قیمت کیا رہی؟
- ایک دن قبل

گلوکارسانول عیسی خیلوی نے اپنے والد عطاء اللہ کیساتھ 70 کی دہائی کا مشہور گیت بے وفا ریلیز کردیا
- 21 گھنٹے قبل

وینزویلین رہنماماریا مچاڈو کی ٹرمپ سے ملاقات، نوبل انعام امریکی صدر کے حوالے کر دیا
- 21 گھنٹے قبل
کسی نے میری جعلی آواز بناکر کسی سے پیسے مانگے، اسپیکر ایاز صادق کا انکشاف
- ایک دن قبل

صدر اور وزیر اعظم کی شبِ معراج کے مقدس موقع پر امتِ مسلمہ کو مبارکباد
- 18 گھنٹے قبل

وزیراعظم نے اسلام آباد ،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے شہریوں کیلئے صحت کارڈ پروگرام کا اجرا کر دیا
- 19 گھنٹے قبل

رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم 2 فروری کو شروع ہوگی
- ایک دن قبل










