جی این این سوشل

تفریح

اداکارہ رابعہ بٹ کی فیصل ایدھی کے ہمراہ فلسطین جانے کی خواہش

ادکارہ رابعہ بٹ نے بھی فیصل ایدھی کے ہمراہ فلسطین جانے کی خواہش ظاہر کر دی ، تا کہ وہاں جا کر فلسطینی بہن بھایئوں کی مدد کر سکیں ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اداکارہ رابعہ بٹ کی فیصل ایدھی کے ہمراہ فلسطین جانے کی خواہش
اداکارہ رابعہ بٹ کی فیصل ایدھی کے ہمراہ فلسطین جانے کی خواہش

تفصیلات کے مطابق  اداکارہ رابعہ بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر   فیصل ایدھی کی تصویر پر درج کیپشن اسٹوری شیئر کی جس میں  انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میں بھی فیصل ایدھی کے ساتھ  فلسطین کا سفر  کر سکوں۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ وہ سوچ رہیں تھیں کہ  فلسطین کے ویزے کے لئے اپلائی کریں تاکہ بے حال فلسطینی بہن بھائیوں کی  مددکر سکیں۔ اس حوالے سے  اداکارہ  رابعہ بٹ نے مداحوں سے بھی  اپیل کی کہ اگر وہ اس سلسلے میں کچھ کر سکتے ہیں تو ضرور کریں۔

یاد رہے کہ  ایدھی فاؤنڈڈیشن   نےغزہ میں ریسکیو آپریشن کا فیصلہ کیا تھا۔فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ  ریسکیو آپریشن کیلئے  فلسطینی حکام سے اجازت مانگی ہے، اجازات ملنے پر سعد ایدھی سمیت 5 افراد فلسطین روانہ ہونگے۔

تجارت

حکومت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدے گی، وزیر اعظم

اجلاس میں وفاقی وزراء رانا تنویر حسین، عطاء اللہ تارڑ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی جہاں گندم کی خریداری کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدے گی، وزیر اعظم

لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف نے ہفتہ کے روز کہا کہ وفاقی حکومت پاکستان ایگریکلچرل سٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن (پاسکو) کے ذریعے 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدے گی تاکہ کسانوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچایا جا سکے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے آج لاہور میں گندم کی خریداری اور باردانہ کے حصول میں کسانوں کو درپیش مشکلات کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے ہنگامی اجلاس کی صدارت کی ۔


شہباز شریف نے واضح طور پر کہا کہ کسانوں کی معاشی بہبود پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سال گندم کی وافر فصل ہوئی ہے ، انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ گندم کی خریداری کے مواقع کی ذاتی طور پر نگرانی کریں ۔ 


وزیراعظم نے گندم کی خریداری کے حوالے سے کسانوں کی سہولت کو یقینی بنانے اور ان کے تحفظات کو دور کرنے کے لیے نیشنل فوڈ سیکیورٹی کمیٹی بھی تشکیل دی۔ یہ کمیٹی کسانوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے چار دن کے اندر اقدامات کرے گی۔

اجلاس میں وفاقی وزراء رانا تنویر حسین، عطاء اللہ تارڑ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی جہاں گندم کی خریداری کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

گندم درآمد اسکینڈل کیس میں سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ طلب

تحقیقاتی کمیٹی نے سابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو طلب کرلیا۔ کمیٹی نے نگراں دور کے سیکریٹری فوڈ کو بھی طلب کرلیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گندم درآمد اسکینڈل کیس میں سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ  طلب

گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقاتی کمیٹی نے سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو طلب کرلیا۔

اجلاس میں گندم کی درآمد سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پہلی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔

گندم درآمد اسکینڈل کے معاملے پروزیراعظم شہبازشریف کی جانب سےبنائی جانےوالی تحقیقاتی کمیٹی کااجلاس منعقد ہوا جس۔ اجلاس سیکریٹری کابینہ کامران علی افضل کی سربراہی میں ہوا۔

تحقیقاتی کمیٹی نے سابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو طلب کرلیا۔ کمیٹی نے نگراں دور کے سیکریٹری فوڈ کو بھی طلب کرلیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

قرض لینے پر مجبور ہیں ، اس لیے آ ئی ایم ایف کے پاس جاتے ہیں ، وزیر اعظم

ایف بی آر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ فیصلہ کن گھڑی آچکی ہے سب کو مل کر ملکی بہتری کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قرض لینے پر مجبور ہیں  ، اس لیے آ ئی ایم ایف کے پاس جاتے ہیں ، وزیر اعظم

اسلام آباد : ایف بی آر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ فیصلہ کن گھڑی آچکی ہے سب کو مل کر ملکی بہتری کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا، پاکستان کو دنیا میں کھویا ہوا مقام دوبارہ دلوائیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ملکی حالات کے پیش نظر قرض لینے پر مجبور ہیں اسی لیے بار بار آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے ۔ 

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 24 کھرب روپے کرپشن کی نذر ہورہے ہیں، پاکستانی خزانے میں صرف 9 ارب آرہے ہیں، کرپشن کی وجہ سے ہم قرض کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ خراب کارکردگی والے افسران کو اب موقع نہیں دیا جائے گا، انصاف کا فیصلہ صرف میرٹ کی بنیاد پر ہوتا ہے ورنہ وہ لوگ گھر میں بچوں کے ساتھ چائے کافی پئیں، قابل افسران کو معقول تنخواہیں دی جائیں گی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ٹیکس کلیکشن اس وقت بہت بڑا چیلنج ہے، قرضوں کی ادائیگی کا حجم سب جانتے ہیں، وصولیوں اور واجبات کی وصولیوں کا ہدف کم ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ جو محصولات چاہئیں وہ کرپشن اور فراڈ کی نذر ہورہے ہیں، 2700 ارب روپے کے کلیمز سے قانون بنادیا ہے، ٹریبنولز میں جو اچھے لوگ ہیں انہیں عزت دیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll