Advertisement
پاکستان

چودھری پرویز الہٰی پر ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کیس میں فرد جرم عائد

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نےصحت جرم سے انکار، آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ a day ago پر Jan 7th 2025, 12:24 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
چودھری پرویز الہٰی پر ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کیس میں فرد جرم عائد

احتساب عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی پر ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کیس میں فرد جرم عائد کردی۔

احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نےریفرنس پر سماعت کی،احتساب عدالت نے پرویز الہٰی پرنیب ریفرنس میں فرد جرم عائد کردی،پرویز الہٰی نےصحت جرم سے انکار کردیا۔

عدالتی عملے نےپرویزالہٰی کی حاضری گاڑی میں جاکرمکمل کی،پرویزالہٰی نےفرد جرم کی شیٹ پر دستخط کردیے۔

عدالت نےآئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نےپرویزالہی کو فردجرم کی کارروائی کے لیے طلب کر رکھا تھا۔

 

Advertisement