Advertisement
پاکستان

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہوئی تو تیسری مذاکراتی نشست کا کوئی مقصد نہیں، سلمان اکرم راجہ

ہمارے دو مطالبات مانے جائیں تو پھر انتخابات سمیت مزید معاملات پر بھی بات ہوگی، سلمان اکرم راجہ

GNN Web Desk
شائع شدہ a day ago پر Jan 7th 2025, 12:57 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہوئی تو تیسری مذاکراتی نشست کا کوئی مقصد نہیں، سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد:پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے، تاہم بانی سے ملاقات کرائی جائے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہوئی تو تیسری مذاکراتی نشست کا کوئی مقصد نہیں ہوگا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےسلمان اکرم راجہ کا کہناتھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مذاکراتی کمیٹی کو اڈیالہ جیل میںبانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے متعلق تاحال آگاہ نہیں کیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کئے بغیر مذاکرات میں ڈیڈ لاک آسکتا ہے۔
سلمان اکرم راجہ کا مزید کہنا تھا کہ وکلاء نے کل جیل انتظامیہ کو ملاقات کی درخواست بھی دی تھی، جس میں ملاقات کھلے ماحول میں کرانے کی اجازت مانگی گئی ہے۔ تاہم ابھی ، وکلاء کو جیل انتظامیہ کی طرف سے تاحال کچھ نہیں بتایا گیا،انہوں نے کہا کہ پہلی نشست میں حکومت نے ملاقات کرانے کا وعدہ کیا تھا، اسپیکر سے بھی رابطہ کیا، یادہانی کروائی تاہم کچھ نہیں ہورہا، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے کی وجہ بھی نہیں بتائی جارہی۔
پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے دو مطالبات مانے جائیں تو پھر انتخابات سمیت مزید معاملات پر بھی بات ہوگی، ہم بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اسلام آباد میں موجود ہیں، آج بھی ملاقات کرائی جاسکتی ہے۔

Advertisement