Advertisement

گوجرانوالہ میں بیٹیوں نے باپ کو رسیوں سے باندھ کر آگ لگا دی،متاثرہ شخص جاں بحق

پولیس حکام کا کہنا ہے کاکبر نے تین شادیاں کر رکھی تھیں،پولیس

GNN Web Desk
شائع شدہ a day ago پر Jan 7th 2025, 3:21 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
گوجرانوالہ میں بیٹیوں نے باپ کو رسیوں سے باندھ کر آگ لگا دی،متاثرہ شخص جاں بحق

گوجرانوالہ میں بیٹیوں نے باپ کو رسیوں سے باندھ کر آگ لگا دی، آگ کسے جھلسنے والا متاثرہ شخص اسپتال میں دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ تھانہ سول لائن کے علاقہ مغل چوک میں پیش آیا، جہاں بیٹیوں نے باپ کو رسیوں سے باندھ کر جلا دیا۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے مقتول کی دونوں بیٹیوں کو حراست میں لے لیا ہے،پولیس نےمقدمے میں مقتول کی دو بیٹیوں کے ساتھ دونوں بیویوں کو بھی ملزمہ نامزد کیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول علی اکبر نے تین شادیاں کر رکھی تھیں اور اس کے بارہ بچے ہیں، پہلی بیوی وفات پا چکی ہے، مقتول دو بیویوں اور بچوں کے ساتھ کرائے کے مکان میں رہتا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزمہ سولہ سالہ انعم اور بارہ سالہ یشفہ نے حراست میں جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے،دونوں بہنوں نے پولیس کو بیان دیا کہ والد نے ہم دونوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

Advertisement