چین کی آبادی کے یہ اعداد وشمار 1960 کے بعد پہلی بار کمی ظاہر کرتے ہیں


بیجنگ: گزشتہ سال کے دوران چین کی آبادی میں کمی میں تیزی آئی ۔چین کے شماریات بیورو (این بی ایس ) نے بدھ کو کہا کہ گزشتہ سال کے دوران چین کی آبادی میں کمی میں تیزی آئی، 2023 کے آخر تک، قومی آبادی 1,409.67 ملین تھی جو کہ 2022 کے مقابلے میں 2.08 ملین کمی ظاہر کرتی ہے۔
ادارہ کے مطابق گزشتہ سال کی کمی 2022 کے مقابلے میں دگنی سے بھی زیادہ تھی، جب ملک کی آبادی ساڑھے آٹھ لاکھ نفوس کم ہو گئی، چین کی آبادی کے یہ اعداد وشمار 1960 کے بعد پہلی بار کمی ظاہر کرتے ہیں۔
این بی ایس نے کہا کہ 2023 میں، پیدائش کی تعداد 9.02 ملین تھی جس کی شرح پیدائش 6.39 فی ہزار تھی۔ چین نے 2016 میں 1980 کی دہائی میں نافذ کی گئی اپنی سخت “ایک بچہ پالیسی” ختم کر دی تھی اور 2021 میں جوڑوں کو تین بچے پیدا کرنے کی اجازت دینا شروع کر دی۔
لیکن یہ ایک ایسے ملک کے لئے آبادیاتی کمی کو ریورس کرنے میں ناکام رہا ہے جو طویل عرصے سے اقتصادی ترقی کے ڈرائیور کے طور پر اپنی وسیع افرادی قوت پر انحصار کرتا ہے۔

وزیر خارجہ سے چین کے سفیر کی ملاقات، چینی مفادات پر پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ
- 20 گھنٹے قبل

دیر، چترال جنوبی وزیرستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے سردی کی شدت بڑھ گئی
- 31 منٹ قبل

کراچی: گٹر میں گرنے سے ایک اور بچہ جاں بحق
- ایک دن قبل

پاکستان نے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے اور فلسطینیوں کی بے دخلی کاممکنہ اسرائیلی منصوبہ مسترد کردیا
- 2 گھنٹے قبل

حلقہ این اے 130:سے نواز شریف کی کامیابی درست قرار، یاسمین راشد کی درخواست مسترد
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کی روس کے صدر کی رہائش گاہ پر مبینہ حملےکی شدید مذمت
- 2 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار کی اقوام متحدہ میں مستقل مندوب عاصم افتخار سے ملاقات،، پاکستان مشن کی سرگرمیوں پر بریفنگ
- 2 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے رو ز بڑی کمی ریکارڈ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
- 3 گھنٹے قبل

رواں سال پاکستانیوں نے سب سے زیادہ گوگل پر کس کو سرچ کیا؟ رپورٹ جاری
- 2 گھنٹے قبل
ڈھاکا: بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
- 3 گھنٹے قبل
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اپنے عسکری ترجمان ’ابو عبیدہ‘ کی شہادت کا اعلان کردیا
- ایک دن قبل

قومی ائیر لائن کا 6 سال بعد لندن کیلئے پروازیں بحال کرنے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل














