شیر افضل مروت پارٹی ہدایات کے مطابق کیمپین کررہے ہیں، رہنما پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ہفتے سے بھرپور انتخابی مہم شروع کررہی ہے۔ ٹکٹس کی تقسیم میں پوری تنظیم نے مل کر کام کیا ہے- جب ایک پارٹی کی مقبولیت زیادہ جیتنے کے چانس زیادہ ہوں تو ٹکٹس مانگنے والے زیادہ ہوتے تو ان کے انتخاب میں تھوڑی مشکل پیش آتی ہے، شیر افضل مروت پارٹی ہدایات کے مطابق کیمپین کررہے ہیں، وہ پنجاب بھی جائینگے خیبرپختونخواہ بھی جائینگے دوبارہ سندھ بھی جائینگے۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما بیرسٹرگوہر نے کہا کہ کل اپنے سارے ٹکٹس ایوارڈ کردیئے تھے، وکلاء کے حوالے سے بعض ٹکٹس پر مشاورت مکمل ہوگی، آج ختمی فہرست جاری کردی جائے گی، انتخابی مہم پر توجہ رکھیں، 8 فروری کو کامیابی آپ کی ہوگی، پی ٹی آئی ہفتے سے بھرپور انتخابی مہم شروع کررہی ہے۔
بیرسٹرگوہر نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا پیغام ہے کارکنان گھبرائے نہیں، 10 سے 15 ٹکٹس باقی تھے ان کا آج فیصلہ ہو جائے گا، تمام امیدواروں سے درخواست ہے اپنے نشانات ہمارے تک پہنچائے، ہفتے کے دن سے تمام کارکنان عوام کے پاس جائیں، ہم عوام سے ووٹ مانگیں گے، ہر سختی کو برداشت کریں گے۔
پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ شیر افضل مروت پنجاب سندھ ہر جگہ جائیں گے، شیر افضل مروت مرضی کے ساتھ نہیں جاتے ان کے ساتھ جماعت جاتی ہے، شبلی فرراز اور عمر ایوب نے ٹکٹس کے معاملے میں بہت محنت کی، کسی اکیلے شخص نے ٹکٹ الاٹ نہیں کئے، جس پارٹی کی مقبولیت زیادہ ہوسکے ٹکٹس کے امیدوار زیادہ ہیں۔
ایران کی جانب سے دراندازی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے مگر کشیدگی نہیں بڑھنی چاہیئے، کسی کو حملے کی اجازت نہیں، پاکستان کسی کو دراندازی کی اجازت نہیں دے گا، پاکستانی افواج کی جانب سے ایران کو مناسب جواب دیا گیا۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید
- 16 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ
- 2 دن قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'
- 2 دن قبل

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 3 دن قبل

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- 11 گھنٹے قبل

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- 2 دن قبل
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 2 دن قبل
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- 17 گھنٹے قبل

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 3 دن قبل

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 11 گھنٹے قبل



