علاقائی
نہر میں نہاتے ہوئے 5 نوجوان ڈوب گئے
ٹنڈو محمد خان : پھلیلی کینال میں نہاتے ہوئے 5 نوجوان ڈوب گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ریسکیوکا کہنا ہے کہ 3 نوجوان جاں بحق،2 کو زندہ بچا لیا ہے، جاں بحق ہونے والوں میں عبدالرحمان ، ارسلان اور معیز شامل ہیں جبکہ عبدالمنان اور حمزا نامی 2 نوجوانوں کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔
ریسکیو کے مطابق نوجوانوں کی عمریں 22 سال سے 30 سال کے درمیان ہے، ڈوبنے والے تمام نوجوانوں کا تعلق کراچی سے ہے ، ڈوبنے والے نوجوان اتوار کی مویشی منڈی میں آئے تھے ، کینال میں نہانے کا شوق نوجوانوں کی موت کا باعث بنا۔
دنیا
غزہ اور لبنان پر صہیونی فوج کے حملوں میں تیزی،24گھنٹے کےدوران 35 فلسطینی شہید
غزہ میں سرد موسم اور سیلاب سے پانچ لاکھ افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، اقوام متحدہ
غزہ اور لبنان پر صہیونی فوج کے حملوں میں تیزی آگئی، غزہ میں کمال عدوان اسپتال پر فضائی حملے میں متعدد افراد شہید ہوگئے۔ جنگ زدہ علاقے میں انسانی المیہ شدت اختیار کرگیا جبکہ اقوام متحدہ کے ادارے کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں سرد موسم اور سیلاب سے پانچ لاکھ افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
صیہونی فوج نے غزہ میں کمال عدوان اسپتال پرتازہ حملہ کیا۔ 24گھنٹے کےدوران غزہ میں 35 فلسطینی شہید،94 زخمی ہوگئے ہیں۔
غزہ میں سیلاب سے پانچ لاکھ سے زائد افراد کے متاثرہونے کا خدشہ ہے۔ اقوام متحدہ کے فلسطینی پناہ گزینوں کے ادارے نے خبردار کردیا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ موسم سرما میں سیلاب اور غذائی قلت سے پانچ لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوسکتےہیں۔ ادھرلبنان پربھی اسرائیلی حملوں میں تیزی آگئی۔
بیروت پرفضائی حملوں میں 29 افراد شہید ہوگئے ہیں۔ حزب اللہ کی جوابی کارروائی بھی جاری ہے۔ اسرائیل پر 340 میزائل اور ڈرون فائر کئے۔ اسرائیلی آرمی ریڈیو کے مطابق حملوں میں تل ابیب کو شدید نقصان پہنچا اور گیارہ افراد زخمی ہوگئے۔
پاکستان
سابق وزیراعظم نواز شریف بذریعہ ہیلی کاپٹر مری پہنچ گئے
میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف راستے بند ہونے کی وجہ سے بذریعہ ہیلی کاپٹر اسلام آباد سے گھڑیال ہیلی پیڈ پہنچے
سابق وزیراعظم نواز شریف مری پہنچ گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف راستے بند ہونے کی وجہ سے بذریعہ ہیلی کاپٹر اسلام آباد سے گھڑیال ہیلی پیڈ پہنچے۔
واضح رہے کہ ن لیگ کے صدر گھڑیال ہیلی پیڈ سے کشمیر پوائنٹ اپنی رہائش گاہ پر پہنچ گئے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بھی کل مری میں آمد متوقع ہے۔
پاکستان
امریکا کی پی ٹی آئی سے پرامن احتجاج اور تشدد سے گریز کی اپیل
امن و امان برقرار رکھتے ہوئے پاکستانی قوانین اور آئین کا احترام یقینی بنایا جائے، میتھو ملر
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے مظاہرین سے اپیل ہے کہ پرامن احتجاج کریں اور تشدد سے گریز کریں۔
واشنگٹن میں نیو بریفنگ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امن و امان برقرار رکھتے ہوئے پاکستانی قوانین اور آئین کا احترام یقینی بنایا جائے۔
امریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکام سے اپیل ہے کہ انسانی حقوق اور بنیادی آزادی کا احترام کریں۔
میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آزادی اظہار رائے اور پرامن احتجاج کے حامی ہیں۔
-
علاقائی 20 گھنٹے پہلے
پنجاب میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
تجارت 16 گھنٹے پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
دنیا 18 گھنٹے پہلے
لتھوانیا میں طیارہ رہائشی عمارت سے ٹکرا کر تباہ، پائلٹ ہلاک
-
علاقائی 13 گھنٹے پہلے
اسلام آباد میں تمام تعلیمی ادارے 26 نومبر کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ
-
علاقائی 2 دن پہلے
کراچی :کالعدم بی ایل اے کے 7 کارندے اسلحہ سمیت گرفتار
-
کھیل 20 گھنٹے پہلے
پرتھ ٹیسٹ ، بھارت نے آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دے دی
-
ٹیکنالوجی 18 گھنٹے پہلے
ٹیسلہ کے سی ای او آئرن مین بن گئے
-
پاکستان ایک دن پہلے
کسی کو بھی ملکی مفادات اور ترجیحات سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے ،وزیر اعظم