Advertisement
علاقائی

شکارپور: آپریشن کےدوران ڈاکوؤں کا بکتر بند گاڑی پر حملہ، 2 اہلکار شہید

شکارپور : کچے کے علاقے گڑھی تیغو میں پولیس کیجانب سے سرچ آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کےدوران ڈاکوؤں نے بکتر بند گاڑی پر راکٹ لانچر سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 ہلکار شہید ہوگئے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 سال قبل پر مئی 24 2021، 11:57 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق  کچے کے علاقے گڑھی تیغو میں  پولیس  کیجانب سے سرچ آپریشن کیا گیا۔آپریشن کےدوران ڈاکوؤں نےبکتر بند  گاڑی پر راکٹ لانچر سے حملہ کیا۔

پولیس کے مطابق  راکٹ حملے میں  2 پولیس اہلکار شہید ، 6 زخمی ہوگئے ہیں ۔ لاشین بکٹر بند گاڑی میں موجود ہیں،پولیس کا کہنا ہے کہ  زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، شہید پولیس اہلکاروں میں  منور جتوئی اور اہلکارحفیظ شیخ  شامل ہیں ۔جبکہ زخمی  پولیس اہلکاروں کی شناخت سعید احمد مہر،عمران علی سومرو،اسد پھوڑ زاہد ابڑو غلام سرور اور سجاد چانڈیو کے نام سے ہوئی ہے۔

 پولیس مقابلے کے دوران بکٹر بند مین موجود  بچ جانے والے  پولیس اہلکاروں نے وڈیو بیان جاری کیا۔جس میں زخمی اہلکاروں نے اپیل کی کہ   ہماری پولیس اہلکار شھید ہوگئے ہیں ، جلد سے جلد ایس ایس پی مدد کے لئے پہنچ جائیں  ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  پولیس آپریشن کے دوران  ڈاکوں کے ہلاکتوں اور زخمیوں کی بھی اطلاعت ہیں۔ واقع کے بعد بھاری پولیس نفری علاقہ  کی طرف روانہ کردی گئی ہے۔ کچے کے علاقہ  میں پولیس اور ڈاکوں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

Advertisement