انتخابات کے لیے پرامن مہم ہر شہری کا قانونی اور آئینی حق ہے، بیرسٹر گوہر


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی کے حامیوں اور ٹکٹ ہولڈرز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی انتخابی مہم کا آغاز کرنے کے لیے اتوار کو ہر حلقے میں عوامی اجتماعات منعقد کریں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیے گئے ایک پیغام میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں پاور شو منعقد کرنے کی ہدایات بانی چیئرمین عمران خان کی طرف سے آئی ہیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان پی ٹی آئی کو عوامی حمایت کو متحرک کرنے اور اس کا پیغام عوام تک پہنچانے کا مساوی موقع دینے کا پابند ہے۔
بانی چیئرمین عمران خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں تحریک انصاف کے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواران کل بروز اتوار اپنے حلقوں میں پرامن عوامی اجتماعات/ریلیوں کے انعقاد کے ذریعے باضابطہ طور پر اپنی انتخابی مہم کا آغاز کریں اور عوام کو 8 فروری کےانتخابات کیلئےتیار کریں۔
— Barrister Gohar Khan (@BarristerGohar) January 27, 2024
انتظامی… pic.twitter.com/pfBxSZ1o8b
بیرسٹر گوہر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہر حلقے کے امیدواروں کو چاہیے کہ وہ اپنے انتخابی نشان کی تشہیر کریں تاکہ لوگ جان سکیں کہ ووٹ کس کو دینا ہے۔انتخابات کے لیے پرامن مہم ہر شہری کا قانونی اور آئینی حق ہے۔
فیصل آباد:-عمران خان کی ہدایت کے مطابق این اے 104 صاحبزادہ حامد رضا انتخابی نشان(مینار) پی پی 110 حسن ذکاء نیازی انتخابی نشان(شٹل کوک) کی زیر قیادت ریلی۔عوام کثیر تعداد میں شریک۔#نکلو_خان_کی_پکار_پر pic.twitter.com/I9QRrvZ4U9
— PTI (@PTIofficial) January 28, 2024
کپتان عمران خان کی کال پر لبیک کہتے ہوئے شمالی لاہور کی عوام ہزاروں کی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئی ۔
— PTI (@PTIofficial) January 28, 2024
این اے 118 میں @aliya_hamza, پی پی 148 سے پی ٹی آئی امیدوار صباء دیوان کی قیادت میں عظیم الشان ریلی نکالی گئی ۔
کارکنان کے عمران خان زندہ باد نے باغی نہ غدار قیدی نمبر 804 کے… pic.twitter.com/qgtekcIgMe
انہوں نے مزید کہا کہ بانی چیئرمین عمران خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں تحریک انصاف کے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواران کل بروز اتوار اپنے حلقوں میں پرامن عوامی اجتماعات/ریلیوں کے انعقاد کے ذریعے باضابطہ طور پر اپنی انتخابی مہم کا آغاز کریں اور عوام کو 8 فروری کےانتخابات کیلئےتیار کریں۔
.webp&w=3840&q=75)
شوبز انڈسٹری میں جنسی تعلق کا رجحان کافی حد تک ہے، سلیم معراج
- 10 hours ago

لیہ کے گردو نواح میں 5 شدت کا زلزلہ
- 6 hours ago

سوموار کو فیصلہ ہو گا ، استعفیٰ منظور ہونے تک علی امین وزیراعلیٰ رہیں گے: گورنر کے پی
- 8 hours ago

یوکرین بحران: پیوٹن نے امریکی صدر کی کوششوں کی تعریف کر دی
- 7 hours ago

دہشت گردی کا الزام کسی ایک جماعت پر نہیں ڈالا جا سکتا: پی ٹی آئی
- 10 hours ago

فلسطینی مٹھائیاں کھا رہے، ہم اسلام آباد پر چڑھائی کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
- 5 hours ago

ٹی ایل پی کا غزہ جنگ بندی کے خلاف اسلام آباد کی طرف مارچ، سیکیورٹی ہائی الرٹ
- 10 hours ago

خیبرپختونخوا: نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے اجلاس 13 اکتوبر کو طلب
- 6 hours ago

بھارت میں افغان وزیر خارجہ کی پریس کانفرنس، خواتین صحافیوں کی غیر موجودگی پراعتراضات
- 7 hours ago
ڈاکٹر خالد محمود نے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب کا اضافی چارج سنبھال لیا
- 8 hours ago

مذہبی جماعت کے کارکن پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنائے بیٹھے ہیں ، ڈی آئی جی لاہور
- 7 hours ago

مسلم لیگ (ن) پی ٹی آئی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا چاہتی ہے ، شیخ وقاص اکرم
- 5 hours ago