ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ضلع دادو، غلام فاطمہ الیاس کومل نے پی ایس 82 کے آزاد امیدوار آفتاب جمالی پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا


الیکشن کمیشن کی ہدایات کی روشنی میں خیبرپختونخواہ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر نوٹس اور جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر لوئر دیر کی کارروائی پر پی کے 15 لوئر دیر کے آزاد امیدوار ہمایوں خان پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔اسی طرح پی کے 7 لوئر دیر کے آزاد امیدوار محبوب شاہ کو 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔
چئیرمین ویلیج کونسل گل آباد لوئر دیر مراد رحمان کو 30 ہزار روپے جرمانہ کیاگیا۔ان امیدواران کو جرمانے 29 جنوری تک جمع کرکے چالان پیش کرنیکی ہدایت کی گئی ہے۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر پشاور کی کار روائی پر حلقہ پی کے 79 پشاور سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار جلال خان کو 5 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔
حلقہ پی کے 73 پشاور سے پی ٹی آئی پی کے امیدوار ارباب وسیم حیات کو 5 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔حلقہ پی کے 73 پشاور سے جے یو آئی ف کے امیدوار عبدالحسیب کو 5 ہزار روے جرمانہ کیا گیا۔چئیرمین نیبرہڈ کونسل بہاری کالونی حاجی محمد اسماعیل کو 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ان امیدواران کو جرمانے 29 جنوری تک جمع کرکے چالان پیش کرنیکی ہدایت کی گئی ہے۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر اپر دیر کی کار روائی پرچئیرمین ویلیج کونسل نشان بانڈہ اپر دیر ملک شاہ الدین کو 5 ہزار روپے جرمانہ اور 29 جنوری تک جرمانہ جمع کرکے چالان پیش کرنیکی ہدایت کی گئی ہے۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کی کار روائی پرحلقہ پی کے 95 کرم ، چئیرمین تحصیل کونسل سنٹرل کرم احسان اللہ کو 25 ہزار روپے جرمانہ اور پی کے 96 کرم کے آزاد امیدوار علی ہادی کو 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ضلع دادو، غلام فاطمہ الیاس کومل نے پی ایس 82 کے آزاد امیدوار آفتاب جمالی پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

یوکرین بحران: پیوٹن نے امریکی صدر کی کوششوں کی تعریف کر دی
- 10 hours ago

بھارت میں افغان وزیر خارجہ کی پریس کانفرنس، خواتین صحافیوں کی غیر موجودگی پراعتراضات
- 10 hours ago

دہشت گردی کا الزام کسی ایک جماعت پر نہیں ڈالا جا سکتا: پی ٹی آئی
- 13 hours ago

خیبرپختونخوا: نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے اجلاس 13 اکتوبر کو طلب
- 9 hours ago

مسلم لیگ (ن) پی ٹی آئی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا چاہتی ہے ، شیخ وقاص اکرم
- 8 hours ago

لیہ کے گردو نواح میں 5 شدت کا زلزلہ
- 9 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
شوبز انڈسٹری میں جنسی تعلق کا رجحان کافی حد تک ہے، سلیم معراج
- 13 hours ago

فلسطینی مٹھائیاں کھا رہے، ہم اسلام آباد پر چڑھائی کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
- 8 hours ago
ڈاکٹر خالد محمود نے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب کا اضافی چارج سنبھال لیا
- 11 hours ago

مذہبی جماعت کے کارکن پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنائے بیٹھے ہیں ، ڈی آئی جی لاہور
- 10 hours ago

ٹی ایل پی کا غزہ جنگ بندی کے خلاف اسلام آباد کی طرف مارچ، سیکیورٹی ہائی الرٹ
- 13 hours ago

سوموار کو فیصلہ ہو گا ، استعفیٰ منظور ہونے تک علی امین وزیراعلیٰ رہیں گے: گورنر کے پی
- 11 hours ago