ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کو شکست دے کر نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا


ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کو 21 سال بعد شکست دے کر نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ آج برسبین میں کھیلا گیا۔ ویسٹ انڈیز نے دوسرے میچ میں فتح حاصل کرنے کے ساتھ دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر کردی۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 311 اور دوسری اننگز میں 193 رنز بنا کر 216 رنز کا ہدف دینے میں کامیاب ہوئی۔ ہدف کے تعاقب میں کینگروز کی پوری ٹیم 207 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔
An inspired bowling spell from Shamar Joseph took West Indies to an unforgettable victory against Australia ?#WTC25 | #AUSvWIhttps://t.co/sSHEsqWGOf
— ICC (@ICC) January 28, 2024
آسٹریلیا کی طرف سے اسٹیو سمتھ کی شاندار 91 رنز کی اننگز بھی کینگروز کو فتح نہ دلوا سکی۔ آسٹریلوی بلے بازوں نے ویسٹ انڈیز کے فاسٹ باؤلر شمار جوسیف کے آگے گھٹنے ٹیک دیے۔
شمار جوسیف نے صرف 11.5 اوورز میں 68 رنز دے کر 7 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھجوایا۔ انکے ساتھ فاسٹ باؤلر الزاری جوسیف بھی 2 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے۔
اس کامیابی کے ساتھ ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کے خلاف مسلسل ٹیسٹ میچ ہارنے کا 21 سالہ ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کے خلاف اپنا آخری میچ 2003 میں جیتا تھا۔

کالا باغ ڈیم مستقبل کے لیے ضروری ہے، سب کو آگے بڑھنا ہوگا: علی امین گنڈاپور
- 4 گھنٹے قبل

یورپی یونین صدر کے طیارے کی لینڈنگ میں رکاوٹ، یورپی یونین کا روس پر الزام
- 7 گھنٹے قبل

سہ فریقی سیریز :یو اے ای کا افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ
- 6 گھنٹے قبل

دریائے چناب میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب، پنجاب بھر میں ہائی الرٹ جاری
- 8 گھنٹے قبل

سہ ملکی سیریز: افغانستان کی یو اے ای کے خلاف بیٹنگ جاری، 51 رنز پر ایک وکٹ نقصان
- 5 گھنٹے قبل

آئی سی سی کا ویمنز ورلڈکپ کے لیے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا اسمبلی میں افغانستان میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان پر اظہارِ افسوس، متفقہ قرارداد منظور
- 5 گھنٹے قبل
بھارتی فوج کے سابق جنرل کا پاکستان کے خلاف آبی دہشت گردی کا انکشاف، ویڈیو منظرِ عام پر
- 4 گھنٹے قبل

سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں سٹیڈیم نظم و ضبط کے لیے نیا پروٹوکول جاری
- 8 گھنٹے قبل

سیلاب کے باعث سیالکوٹ ائیرپورٹ پر معطل فضائی آپریشن بحال، نوٹم جاری
- 6 گھنٹے قبل

کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشہ دانش پر منشیات کیس میں فردِ جرم عائد
- 8 گھنٹے قبل

اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارش، مختلف علاقے زیرآب، نالہ لئی کے اطراف ہائی الرٹ جاری
- 5 گھنٹے قبل