ایک طرف معاشہ بحران ہے اور دوسری طرف ملک کو جمہوری بحران کا سامنا ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی


چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 8 فروری کو جذبانی نہیں ہوشیار ہونے کی ضرورت ہے۔ ملک میں دہشت گردی پھر سر اٹھا رہی ہے۔ پیپلز پارٹی نفرت اور تقسیم کی سیاست کو ختم کرے گی۔ ایک طرف معاشہ بحران ہے اور دوسری طرف ملک کو جمہوری بحران کا سامنا ہے۔
راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ جوسمجھتے ہیں کہ وہ چوتھی بار وزیراعظم بن رہے ہیں وہ سخت غلط فہمی میں ہیں، کوئی ہمارے آئین کو نہ مانے تو اس کو منہ توڑ جواب دینگے، سابق چیئرمین پی ٹی آئی وزیراعظم نہیں بن سکتے۔ ایک جماعت نے وہی پرانی سیاست اپنائی ہے، وہ سمجھتے ہیں کہ وہ شاید چوتھی بار وزیراعظم بن سکتے ہیں، یہ انکی غلط فہمی ہے طاقت کا سر چشمہ عوام ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ آپ نے 8 فروری کوووٹ دینا ہے اور تیر کومہرلگانا ہے، 8 فروری کو جذباتی نہیں ہوشیار ہونے کی ضروت ہے۔ وہ آپ کو تقسیم اور گمراہ کرنا چاہتے ہیں، ووٹ کے صحیح استعمال سےآپ چوتھی بار کی سازش ناکام بناسکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں اس شہر میں موجود ہوں جہاں ذوالفقاربھٹو کوشہید کیا گیا، میں اس جگہ کھڑا ہوں جہاں بےنظیر بھٹو نے اپنی آخر سانسیں لی تھیں، میں آج یہاں موجود ہوں کیونکہ پاکستان خطرے میں ہے، ملک میں دہشت گردی پھر سر اٹھا رہی ہے۔ ایک طرف معاشی بحران تو دوسری طرف ملک کو جمہوری بحران کا سامنا ہے، جن دہشتگردوں کو ہم نےشکست دی تھی وہ ایک بار پھرسراٹھا رہے ہیں، اس ملک کو صرف پاکستان پیپلزپارٹی ہی بچا سکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ قائد عوام نے ہمیں روٹی کپڑا کا نعرہ دیا، ہم نے عوامی معاشی معاہدہ پیش کیا ہے، ہمارا دس نکاتی عوامی معاشی معاہدہ بےروزگاری کو کم کرے گا، ایک بار پھر یہ دھرتی مجھے اور آپ کو پکار رہی ہے، ہماری جماعت سب کو ساتھ لے کر چل سکتی ہے، پیپلزپارٹی نفرت اور تقسیم کی سیاست کو ہمیشہ کےلیےختم کرنا چاہتی ہے۔
ملک کی سکیورٹی کی بات کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ پاکستان میں کوئی گڈ یا بیڈ طالبان نہیں ہوں گے، اگرکوئی ملک کےخلاف ہتھیار اٹھائے گا تو منہ توڑ جواب دیں گے۔

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 19 گھنٹے قبل

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 19 گھنٹے قبل

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- ایک دن قبل

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 2 دن قبل

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 3 دن قبل

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 21 گھنٹے قبل

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 3 دن قبل

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- 2 دن قبل

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- ایک دن قبل
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 3 دن قبل
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- 2 دن قبل
