جی این این سوشل

پاکستان

عمران خان کی کال پر پی ٹی آئی کارکنان کی متعدد شہروں میں ریلیاں

پولیس کی جانب سے ریلیوں کے شرکا ء کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس اور لاٹھی چارج کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے ، پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے بھی پولیس کو منتشر کرنے کیلئے پتھراؤ کیا گیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عمران خان کی کال پر پی ٹی آئی کارکنان کی متعدد شہروں میں ریلیاں
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سابق وزیر اعظم اور بانی پی ٹی آئی  عمران خان کی کال پر تحریک انصاف کی جانب سے ملک بھر میں ریلیاں نکالی گئی ہیں جبکہ ریلیوں کو روکنے کے لیے پولیس بھی بھرپور طریقے سے ایکشن میں نظر آ رہی ہے۔ 

پولیس کی جانب سے ریلیوں کے شرکا ء کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس اور لاٹھی چارج کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے ، پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے بھی پولیس کو منتشر کرنے کیلئے پتھراؤ کیا گیا ۔  پولیس کی جانب سے  پی ٹی آئی کا رکنان کی گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئیں ہیں ۔ 

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے لاہور ، کراچی، پشاور اور روالپنڈی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں تاہم پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے متعدد کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔

راولپنڈی میں حلقہ این اے 56 میں بھی ریلی نکالی گئی جو ڈھوک رتہ سے نکلتی ہوئی  ریلی سید پور روڈ پر اختتام پذیر ہوئی، راولپنڈی میں جاتلی کے علاقے میں پولیس نے کریک ڈاؤن کرکے دس کارکنوں کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ 

 پشاور میں بھی ریلی نکالی گئی تاہم پولیس نے ریلی کو رنگ روڈ پر روک دیا۔ اس موقع پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں ہاتھا پائی ہوئی۔ پولیس نے کئی پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔

سابق وزیر قانون راجہ بشارت کے حلقہNA55 راولپنڈی میں بھی عوام نے ریلی کا انعقاد کیا  اور اُمیدور حلقہ PP15 زیاد کیانی کی قیادت میں پولیس کی نفری موجود ہونے کے باوجود کارکنان نے ریلی نکالی جس کے باعث پولیس اور کارکنا ن کے درمیان جھڑپیں بھی ہو ئیں اور متعدد کا رکنان کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ۔ 

پولیس نے مؤقف اپنایا کہ پاکستان میں ریلیاں نکالنے کیلئے پی ٹی آئی کارکنان اور پی ٹی آئی قیادت نے حکومت کی جانب سے کوئی این او سی نہیں لیا ۔ 

یاد رہے کہ حماد اظہر کے والد میاں اظہر قومی اسمبلی کے حلقے این اے 129 سے پی ٹی آئی کیجانب سے الیکشن لڑ رہے ہیں ، پولیس کی جانب سے ریلی نکالنے پر ان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے ،  بانی پی ٹی آئی نے آج امیدواروں کو انتخابی ریلیاں نکالنے کی ہدایات جاری کر رکھی ہیں۔

ریلی میں شریک کا رکنان نے پی ٹی آئی اور عمران خان کے حق میں نعرے بازی بھی کی اور ریلی شرکاء نے کہا کہ اپنی ووٹ کی طاقت سے عمران خان کو اقتدار میں واپس لےکر آئیں گے ۔ 

 

پاکستان

ماہر معاشیات ڈاکٹر قیصر بنگالی مستعفی ہو گئے

ڈاکٹر قیصر  بنگالی نے اپنے خدشات کا اظہار کیا کہ وفاقی حکومت اپنے اخراجات کے مسائل کو حل کرنے کے لیے پرعزم نہیں ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ماہر معاشیات ڈاکٹر قیصر بنگالی مستعفی ہو گئے

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ کمیٹی کی ایک اہم شخصیت ڈاکٹر قیصر بنگالی نے اخراجات میں بامعنی کمی کرنے میں حکومت کی ناکامی اور اپنی پالیسیوں سے عدم اطمینان کا حوالہ دیتے ہوئے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ڈاکٹر قیصر  بنگالی نے اپنے خدشات کا اظہار کیا کہ وفاقی حکومت اپنے اخراجات کے مسائل کو حل کرنے کے لیے پرعزم نہیں ہے۔


رپورٹس کے مطابق انہوں نے تین اضافی اہم سرکاری اداروں سے بھی استعفیٰ دے دیا، انہوں نے تصدیق کی کہ اپنا استعفیٰ باضابطہ طور پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور کیبنٹ سیکرٹری کامران افضل کو پیش کر دیا گیا ہے۔

اپنے بیان میں ڈاکٹر بنگالی نے اخراجات کو کم کرنے کی حکومت کی کوششوں کو تسلیم کیا لیکن اس پر موثر عمل درآمد نہ ہونے پر تنقید کی۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ جن کمیٹیوں میں انہوں نے خدمات انجام دیں انہوں نے اہم سفارشات فراہم کیں، جیسے کہ 70 سرکاری اداروں اور 17 سرکاری کارپوریشنوں کا جائزہ لینا۔


انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی نے گھریلو بجٹ کو بری طرح متاثر کیا ہے جس کی وجہ سے شہریوں میں خودکشیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

ڈاکٹر قیصر بنگالی کے مطابق سینئر افسران کو ہٹانے سے سالانہ 30 ارب روپے کی بچت ہو سکتی ہے۔

ڈاکٹر بنگالی نے انکشاف کیا کہ کمیٹیوں نے اخراجات میں کمی کے لیے 17 ڈویژنوں اور 50 سرکاری محکموں کو بند کرنے کی تجویز دی تھی۔ ان تجاویز کے باوجود حکومت نے ان پر مشورے کے مطابق عمل نہیں کیا، بجائے اس کے کہ ایسے اقدامات کیے جو سفارشات سے متصادم ہوں۔ انہوں نے حکومت کو نچلے درجے کے ملازمین کی برطرفی پر توجہ مرکوز کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ گریڈ 17 سے 22 تک کے اعلیٰ افسران کو تحفظ فراہم کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اوگرا نے  ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.32 روپے کمی  کردی جبکہ  مٹی کے تیل کی قیمت میں 2.15 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد:  وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1.86 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔

اوگرا نے  ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.32 روپے کمی  کردی جبکہ  مٹی کے تیل کی قیمت میں 2.15 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

پیٹرول کی قیمت 1.86 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 259.10 روپے فی لیٹر  ہوگئی ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی فوجی دستوں کا بلڈوزروں سے فلسطینی شہر جنین پردھاوا

اسرائیلی محاصرے کے باعث جنین میں فلسطینی شہری غذائی اشیاء، پانی اور انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم ہو گئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی فوجی دستوں کا بلڈوزروں سے فلسطینی شہر جنین پردھاوا

فلسطین کی مقبوضہ مغربی پٹی کے شہر جنین میں صہیونی فوجی دستوں نے بلڈوزروں سے دھاوا بول دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے کے شہر جنینپر اسرائیلی فوج کا محاصرہ رات بھرجاری رہا، اسرائیلی فوجی دستوں نے بلڈوزروں کی مدد سےجنین پردھاوا بھی بولا۔اسرائیلی محاصرے کے باعث جنین میں فلسطینی شہری غذائی اشیاء، پانی اور انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی فوجی مغربی کنارے کے علاقے جبریات میں گھروں کو دھماکوں سے اڑا دیئے  اور قابض فوجی مغربی کنارے میں پناہ گزین کیمپ کے اطراف تعینات ہے۔

دوسری جانب غزہ کی سول ڈیفنس کی جانب سے بتایا گیا کہ جبالیہ اور خان یونس میں صیہونی فوج کے حملوں میں مزید 12 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

غزہ میں اتوار سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے حوالے سے بین الاقوامی اداروں کو بھی شدید تحفظات ہیں کیونکہ اسرائیلی فوجیوں کے بین الاقوامی اداروں کے کارکنوں پر حملوں کے باعث غذائی اجناس کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی جارحیت میں اب تک 40 ہزار 600 سے زائد فلسطینی شہید اور 90 ہزار 850 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll