جی این این سوشل

پاکستان

سینیٹر مشاہد حسین ہیومن رائٹس فار پارلیمنٹرینزکےمتفقہ طور پر نائب صدر منتخب

جنیوا میں منعقد ہونے والے اجلاس میں کینیا کی ملی اودھیمبو صدر منتخب ہوئیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سینیٹر مشاہد حسین ہیومن رائٹس فار پارلیمنٹرینزکےمتفقہ طور پر نائب صدر منتخب
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سینیٹر مشاہد حسین سید انٹر پارلیمانی یونین (آئی پی یو) کی کمیٹی آف ہیومن رائٹس فار پارلیمنٹرینز (سی ایچ آر پی)کےمتفقہ طور پر نائب صدر منتخب ہو گئے ،وہ سی ایچ آر پی میں ایشیا کی نمائندگی کرتے ہیں ۔ جنیوا میں منعقد ہونے والے اجلاس میں کینیا کی ملی اودھیمبو صدر منتخب ہوئیں۔

سینیٹر مشاہد حسین پاکستان کے پہلے پارلیمنٹیرین ہیں جنہیں آئی پی یو کی ایک اہم باڈی کے اعلیٰ سطح کے عہدے کے لیے منتخب کیا گیا ہے جو دنیا کی پارلیمانوں کی نمائندگی کرنے والی ایک عالمی تنظیم ہے۔ دو سال قبل روانڈا میں آئی پی یو کی جنرل اسمبلی میں سینیٹر مشاہد حسین کو سی ایچ آر پی کا رکن منتخب کیا گیا تھا، جو اس اہم 10 رکنی کمیٹی میں واحد ایشیائی ہیں۔

سینیٹر مشاہد حسین جو کہ سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی کے رکن ہیں، جنیوا میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن میں پاکستانی وفد کے سربراہ کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ 2000 میں مشاہد حسین کو لندن میں مقیم اہم تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے 440 دن تک بغیر کسی الزام کے غیر قانونی حراست میں رکھنے کی وجہ سے ‘ضمیر کا قیدی’ قرار دے کر اعزاز سے نوازا، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے واحد پاکستانی سیاسی قیدی ہیں۔

اسی طرح سینیٹر مشاہد حسین پاکستان پارلیمانی فورم آن پی کے آر (فلسطین، کشمیر اور روہنگیا)کے کنوینر بھی ہیں اور وہ فلسطین کاز کی حمایت کرتے ہوئے استنبول میں قائم القدس پارلیمنٹ کے ایگزیکٹو بورڈ میں بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

پاکستان

سابق سینیٹر مشتاق احمداوران کی اہلیہ کو غزہ مارچ کے پیش نظر حراست میں لے لیا گیا

پولیس کا کہنا تھا کہ دفعہ 144 کے نفاذ کے باعث کسی بھی جماعت یا گروہ کو احتجاج کی اجازت نہیں ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سابق سینیٹر مشتاق احمداوران کی اہلیہ کو غزہ مارچ کے پیش نظر حراست میں لے لیا گیا

 اسلام آباد: غزہ بچاؤ مہم کی سرپرستی کرتے ہوئے سابق سینیٹر مشتاق احمد ، اہلیہ سمیت تمام مظاہرین کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

میڈیا ذرائع  کے مطابق سینیٹر مشتاق احمد کی جانب سے ایکسپریس چوک پر احتجاج کا اعلان کیا گیا تھا، پولیس کے مؤقف کے مطابق 

پولیس کا کہنا تھا کہ دفعہ 144 کے نفاذ کے باعث کسی بھی جماعت یا گروہ کو احتجاج کی اجازت نہیں ہے۔ مظاہرین کے منتشر نہ ہونے پر پولیس کی بھاری نفری، قیدی وین اور خواتین اہلکار مقام پر پہنچے۔

پھر پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے تمام مظاہرین، سینیٹر مشتاق اور اُن کی اہلیہ کو گرفتار کر کے بکتر بند گاڑی میں ڈال کر تھانے منتقل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔

پولیس نے مظاہرین کی پیش قدمی کو روکنے کیلیے سڑک پر کنٹرینر لگا کر راستے بھی بند کیے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

الیکشن کمیشن کا بلدیاتی انتخابات ترمیم شدہ نئے ایکٹ کے مطابق کرانے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن اسلام آباد بلدیاتی ترمیمی ایکٹ کے گزٹ نوٹیفکیشن کا منتظر ہے، یونین کونسل کی وارڈز کی تعداد نئی قانون سازی سے 6 سے بڑھا کر 9 کردی گئی، ترمیمی ایکٹ کے مطابق وارڈز کی نئی حلقہ بندیاں کرنا لازمی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

الیکشن کمیشن کا بلدیاتی انتخابات ترمیم شدہ نئے ایکٹ کے مطابق کرانے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ترمیم شدہ نئے ایکٹ کے مطابق کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

امیدواروں کو نئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے ہوں گے، ترمیم شدہ قانون سازی کے مطابق الیکشن کا طریقہ کار بھی تبدیل ہوچکا ہے، چیئرمین اور وائس چیئرمین کا انتخاب اب براہ راست نہیں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن اسلام آباد بلدیاتی ترمیمی ایکٹ کے گزٹ نوٹیفکیشن کا منتظر ہے، یونین کونسل کی وارڈز کی تعداد نئی قانون سازی سے 6 سے بڑھا کر 9 کردی گئی، ترمیمی ایکٹ کے مطابق وارڈز کی نئی حلقہ بندیاں کرنا لازمی ہے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق پرانے شیڈول کو معطل کرکے نیا انتخابی شیڈول جاری کیا جائے گا، امیدواروں کو نئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے ہوں گے، ترمیم شدہ قانون سازی کے مطابق الیکشن کا طریقہ کار بھی تبدیل ہوچکا ہے، چیئرمین اور وائس چیئرمین کا انتخاب اب براہ راست نہیں ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اوگرا نے  ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.32 روپے کمی  کردی جبکہ  مٹی کے تیل کی قیمت میں 2.15 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد:  وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1.86 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔

اوگرا نے  ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.32 روپے کمی  کردی جبکہ  مٹی کے تیل کی قیمت میں 2.15 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

پیٹرول کی قیمت 1.86 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 259.10 روپے فی لیٹر  ہوگئی ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll