عدلیہ کےخلاف مہم کےخلاف جےآئی ٹی میں 100 کے قریب انکوائریز ہوچکی ہیں، نگران وزیر اطلاعات


نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پرعدلیہ مخالف مہم کی تحقیقات قانون کے مطابق ہوئی ہیں اور ایف آئی اے قانون کے مطابق کام کررہا ہے۔
اسلام آباد میں ڈی جی ایف آئی اے کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ عدلیہ کےخلاف مہم کےخلاف جےآئی ٹی بنائی گئی، 100 کے قریب انکوائریز ہوچکی ہیں۔ اعلیٰ عدلیہ کے خلاف تضحیک آمیز اور بہتان تراشی پر مہم جاری تھی، جس پر وفاقی وزارت داخلہ نے 16 جنوری کو اس معاملے پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی تھی۔
مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 19 کے تحت اظہار رائے کی آزادی لامحدود نہیں بلکہ اس پر مناسب پابندیاں موجود ہیں، سپریم لا آف لینڈ میں درج ہے کہ مسلح افواج اور عدلیہ کے خلاف آئین اور قانون کے دائرہ سے باہر مہم نہیں چلا سکتی۔اس معاملے پر بات تنقید کی نہیں، بات تضحیک اور کردار کشی کی ہو رہی ہے، پچھلے دنوں اعلیٰ عدلیہ کے خلاف جو مہم چلائی گئی وہ کسی طور پر بھی تنقید کے زمرے میں نہیں آتا، تنقید کو تہذیب کے دائرہ میں رکھیں اور بہتان تراشی سے گریز کرنا چاہیے۔
مرتضیٰ سولنگی نے بتایا کہ جے آئی ٹی کا پہلا اجلاس 17 جنوری اور دوسرا اجلاس 23 جنوی کو منعقد ہوا اور اب اب تک سوشل میڈیا کے تقریباً 600 اکاﺅنٹس کی تحقیقات کی بنیاد پر تقریباً 100 انکوائریز رجسٹرڈ کردی گئی ہیں۔ ہم آئین اورعدالتوں کا احترام کرتے ہیں، اب تک کی کارروائی قانون کےمطابق ہوئی، تنقید کو تہذیب کے دائرے میں رکھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بہتان تراشی اور تذلیل سے اجتناب کرنا چاہئے، جےآئی ٹی اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ قانون سازی پارلیمان کا اختیار ہے، کسی کو نوٹس دینا متعلقہ اداروں کا اختیار ہے، ایف آئی اے قانون کے مطابق کام کررہا ہے۔

پارلیمانی کمیٹیوں سے علیحدگی: پی ٹی آئی سینیٹرز نے استعفے دے دیے
- 8 گھنٹے قبل

عمران خان سے اڈیالہ جیل میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق تفتیش
- 8 گھنٹے قبل

تربت سے کراچی جانے والی سیکیورٹی کمپنی کی گاڑی سے 22 کروڑ روپے کی ڈکیتی
- 7 گھنٹے قبل

چیئرمین پی ٹی اے نے برطرفی کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی
- 7 گھنٹے قبل

بھارت جنگی شکست کی خفت مٹانے کیلئے کرکٹ میں اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہا ہے ، عطا تارڑ
- 11 گھنٹے قبل

ہالی وڈ کے لیجنڈ اداکار اور فلم ساز رابرٹ ریڈفورڈ 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 9 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی نے ہمیشہ ٹی ٹی پی کو خوش کیا ہے، وزیر مملکت برائے قانون
- 9 گھنٹے قبل

ایسی کونسی حادثاتی ایجادات ہیں جنہوں نے دنیا بدل ڈالی؟ پڑھیں اس بلاگ میں
- 9 گھنٹے قبل
اسرائیلی فضائیہ کے حدیدہ بندرگاہ پر شدید حملے، 12 فضائی کارروائیاں
- 8 گھنٹے قبل

ایشیا کپ 2025: بنگلہ دیش کا افغانستان کو جیت کے لیے 155 رنز کا ہدف
- 8 گھنٹے قبل

ایشیا کپ تنازع شدت اختیار کر گیا، پاکستان کا ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا عندیہ
- 5 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کے لیے تا حیات سیکیورٹی کا فیصلہ واپس لے لیا
- 9 گھنٹے قبل