آزادانہ کام نہ کرنے اور حکومتی دخل اندازی پر بورڈ کی رکنیت معطل کی گئی تھی


آئی سی سی نے سری لنکن کرکٹ بورڈ پر پابندی ہٹا کر ان کی رکنیت بحال کردی۔
آئی سی سی نے سری لنکن کرکٹ بورڈ پرعائد پابندی ختم کرکے رکنیت بحال کردی ہے ، یاد رہے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ کے دوران بورڈ کومعطل کر دیا تھا۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا تھا کہ بورڈ کی رکنیت فوری طور پر معطل کی جارہی ہے ، سری لنکا نے ممبر ہونے ناطے اپنے فرائض کی سنگین خلاف ورزیاں کی ہیں ، بورڈ آزادانہ کام کرنے اور حکومتی دخل اندازی کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام رہا ۔
The ban imposed by the ICC on Sri Lanka Cricket in November 2023 has been lifted.https://t.co/qDPp8I2CM6
— ICC (@ICC) January 28, 2024
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سری لنکا کے وزیر کھیل نے ورلڈکپ میں ٹیم کی جانب سے انتہائی ناقص کارکردگی پر پورے کرکٹ بورڈ کو ہی فارغ کر دیا تھا جس کے بعد بورڈ کے صدر نے عدالت سے رجوع کیا ۔
عدالت نے کرکٹ بورڈ کے صدر کی درخواست کو سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے کرکٹ بورڈ کو 2 ہفتوں کیلئے بحال کر دیا تھا تاہم حکومتی دخل اندازی کے باعث آئی سی سی نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کے خلاف سخت ترین اقدام اٹھاتے ہوئے رکنیت معطل کی ۔
بعدازاں آئی سی سی نے سری لنکن ٹیم کو انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی تھی۔سری لنکن کرکٹ بورڈ کی فنڈنگ آئی سی سی خود کنٹرول کرے گی۔
آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں سری لنکن سے انڈر 19ورلڈ کپ کی میزبانی بھی لے لی گئی۔انڈر نائنٹین ورلڈ کپ2024 کی میزبانی اب جنوبی افریقا کرے گا۔

اگر ملک پر حملہ ہوا تو جواب میں اسرائیل اور خطے میں موجود امریکی اڈوں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
- 9 گھنٹے قبل

امریکی ریاست مسسی سپی میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک
- 10 گھنٹے قبل

قومی ایمرجنسی آپریشن سنٹر نے نئے سال کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم کا اعلان کردیا
- 7 گھنٹے قبل

پاک فوج کے تعاون سے گوادر یونیورسٹی کے طلبہ کا کراچی مطالعاتی دورہ کامیابی سے مکمل
- 10 گھنٹے قبل

اسلام آباد: شادی والے گھر میں گیس لیکج دھماکہ، دولہا دلہن سمیت 8 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 9 گھنٹے قبل

پی ٹی اے نے جعلی کالز اور یو اے این نمبروں سے صارفین کو خبردار کردیا
- 10 گھنٹے قبل

اوآئی سی اجلاس: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی صومالی لینڈ کوریاست تسلیم کرنے کے اسرائیلی اقدام کی مذمت
- 10 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا ریکارڈ ترسیلاتِ زر بھیجنے پر سمندر پار پاکستانیوں سے اظہارِ تشکر
- 4 گھنٹے قبل

آخری ٹی 20: پاکستان کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کرنے کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان نیوی فلوٹیلا کا پورٹ سلطان قابوس کا دورہ،مشترکہ مشق میں حصہ لیا
- 6 گھنٹے قبل

اردو زبان کےمعروف شاعر اور مزاح نگار اِبن اِنشاء کی آج 47 ویں برسی منائی جا رہی ہے
- 5 گھنٹے قبل

نوجوانوں کو آئی ٹی کی جدید تعلیم و تربیت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،وزیر اعظم
- 7 گھنٹے قبل


.jpg&w=3840&q=75)


.jpg&w=3840&q=75)

.webp&w=3840&q=75)

