اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس بات کو بھی مسترد کر دیا کہ حکومت صحافیوں کو ہراساں کرنے کیلئے کوئی مہم چلا رہی ہے


اطلاعات و نشریات کے نگران وزیر مرتضیٰ سولنگی نے صحافیوں اور سوشل میڈیا پر سرگرم افراد کو وارننگ دی کہ وہ تہذیب کے دائرے میں رہ کر تنقید کریں اور اداروں کی توہین سے گریز کریں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو سیاسی شعور نہیں ہے ،
اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس بات کو بھی مسترد کر دیا کہ حکومت صحافیوں کو ہراساں کرنے کیلئے کوئی مہم چلا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عدلیہ کے خلاف مذموم مہم اور ججوں کی کردار کشی کی روک تھام کیلئے ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اب تک قانون کے مطابق صرف نوٹسز جاری کئے گئے اور کسی شخص کے خلاف کوئی مقدمہ درج ہوا اور نہ کسی کو اٹھایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ تقریباً 600 سوشل میڈیا اکائونٹس کی تفتیش کی گئی جبکہ سو انکوائریاں ہوئیں اور ایک سو دس لوگوں کو نوٹس بھیجے گئے۔
انہوں نے کہا کہ تقریباً بیس سوشل میڈیا اکائونٹس سیاسی کارکن یا سیاستدان چلا رہے تھے جبکہ بتیس اکائونٹس صحافی چلا رہے تھے۔مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ تنقید کرنے اور کیچڑ اچھالنے اور کردار کشی میں فرق ہونا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ آئین کی شق انیس اظہارِ رائے کی بے لگام آزادی نہیں دیتی اور اس سلسلے میں کچھ پابندیاں ہیں۔سوشل میڈیا پر عدلیہ کو بدنام کرنے کی مہم کا حوالہ دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ چند روز کے دوران جو کچھ ہوا وہ آزادی اظہار کے دائرے میں نہیں آتا۔

اسلام آباد کے بعد لاہور میں گیس لیکج دھماکا،8 افراد جھلس کر زخمی
- 4 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا نیووٹیک کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان، تکنیکی و فنی پروگرامز کے نئے اہداف کا تعین کرنے کی ہدایت
- 3 گھنٹے قبل

ٹرمپ نے خود کو وینزویلا کا قائم مقام صدر ڈکلیئر کردیا
- 5 گھنٹے قبل

نئے کرنسی نوٹ تیار، چھپائی کیلئے اسٹیٹ بینک کو حکومت کی اجازت کا انتظار
- 5 گھنٹے قبل

ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے عوام کو سہولیات کی فراہمی مزید سہل اور ڈیجیٹائزیشن کے عمل میں تیزی لائی جائے،وزیراعظم
- ایک گھنٹہ قبل
ہری پورمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مشہور ٹک ٹاکر جاں بحق
- 7 گھنٹے قبل

وفاقی حکومت کا بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے نہ کرنے کا فیصلہ
- 8 گھنٹے قبل

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور قومی سلیکٹرمحمد الیاس انتقال کر گئے
- 5 گھنٹے قبل

صدر مملکت نے نے اسلام آباد مقامی حکومت آرڈیننس پر دستخط کر دیے
- 7 گھنٹے قبل
کراچی شدید سرد موسم کی لپیٹ میں،کم سے کم درجہ حرارت6 ڈگری تک چلا گیا
- 8 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈونیشیا کے وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
- 42 منٹ قبل

ٹانک اور لکی مروت میں پولیس پر حملے، ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار شہید، 3 زخمی
- 7 گھنٹے قبل









.webp&w=3840&q=75)

