جی این این سوشل

کھیل

بھارت اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا دوسراٹیسٹ 2 فروری سے شروع ہوگا

انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت کی ٹیم کو 28 رنز سے شکست دی تھی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بھارت اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا دوسراٹیسٹ 2 فروری سے شروع ہوگا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

نئی دہلی: بھارت اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 2 سے 6 فروری تک ڈاکٹر وائے ۔ایس راج شیکھرا ریڈی اے سی ایس۔وی ڈی سی اے کرکٹ سٹیڈیم، وشاکھاپٹنم میں کھیلا جائے گا۔مہمان برطانوی ٹیم کو میزبان بھارت کے خلاف پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے ۔

انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت کی ٹیم کو 28 رنز سے شکست دی تھی۔ انگلینڈ کی ٹیم اپنے دورہ بھارت کے دوران میزبان بھارتی ٹیم سے پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں مہمان برطانوی ٹیم کو مایہ ناز آل رئونڈر بین سٹوکس لیڈکریں گے جبکہ میزبان بھارتی ٹیم کو ابتدائی دو ٹیسٹ میچوں میں مایہ ناز اوپننگ بلے باز روہت شرما لیڈ کریں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 2 سے 6 فروری تک ڈاکٹر وائے ۔ایس راج شیکھرا ریڈی اے سی ایس۔وی ڈی سی اے کرکٹ سٹیڈیم، وشاکھاپٹنم میں کھیلا جائے گا،تیسرا ٹیسٹ میچ 15 سے 19 فروری تک سوراشٹرا کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم، راجکوٹ میں کھیلا جائے گا۔

 

پاکستان

8 ستمبر کے جلسے کا مقصدمینڈیٹ کی واپسی اور ملک کو حقیقی آزادی دلانا ہے،عمران خان

9 مئی حکومت کی انشورنس پالیسی ہے، 9 مئی ختم ہوا تو ان کی حکومت اور سیاست دونوں ختم ہوجائی گی، بانی چیئرمین

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

8 ستمبر کے جلسے کا مقصدمینڈیٹ کی واپسی اور   ملک کو حقیقی آزادی دلانا ہے،عمران خان

بانی چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ 8 ستمبر کے جلسے کا مقصدمینڈیٹ کی واپسی اور   ملک کو حقیقی آزادی دلانا ہے، جب بھی مذاکرات کی بات ہوتی ہے تویہ 9 مئی کا شور مچاتے ہیں، 9 مئی حکومت کی انشورنس پالیسی ہے، 9 مئی ختم ہوا تو ان کی حکومت اور سیاست دونوں ختم ہوجائی گی۔

اڈیالہ جیل کے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا 9 مئی کی تحقیقات کرنی ہے تو اس کے لیے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، مجھے اغوا کرنے کا جس نے حکم دیا اور جس نے سی سی ٹی وی فوٹیج غائب کی اور 9 مئی کی سازش بھی اسی نے کی ہے۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف امپائرز کو ساتھ ملا کر کھیلا پھر بھی ہارگیا، دوسری پارٹی کو میچ کھیلنے ہی نہیں دیا گیا، پٹن کی رپورٹ ہے کہ یاسمین راشد سے جتوانے کے لیے نواز شریف کو 74 ہزار ووٹ ڈلوائے گئے۔

مذاکرات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ محمود خان اچکزئی کی حکومت سے بات چیت چل رہی ہے ، ہم بات چیت کے لیے ہمیشہ تیار ہیں، بات چیت کو کبھی نہ نہیں کی لیکن بات ان کے ساتھ ہوگی جو با اختیار ہیں، جو ان کو لے کر آئے ہیں، حکومت سے بات کرنا الیکشن میں ان کے ڈاکے کو تسلیم کرنا ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے 8 ستمبر کے جلسے کے تین مقاصد ہیں، ایک مقصد چوری کیا ہوا مینڈیٹ پی ٹی آئی کو واپس کیا جائے، دوسرا مقصد قبضہ گروپ سے ملک کو حقیقی آزادی دلانا ہے اور تیسرا مقصد ملک میں آزاد عدلیہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کا چانسلر بننا پاکستان کے لیے اعزاز ہوگا، اگر چانسلر نہ بن سکا تو بھی کوئی بات نہیں، پاکستان میں کرکٹ کی تاریخ میں اس مقام تک کوئی نہیں پہنچا جہاں میں پہنچا ہوں، پاکستان میں سب سے بڑا سماجی کارکن میں ہوں، ہم نے دو ہسپتال بنائے، دو یونیورسٹیاں بنائیں اور ایک یونیورسٹی بن رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف بدنیتی پر مبنی مہم ، توہینِ عدالت کیس سماعت کے لیے مقرر

چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 7 رکنی فُل کورٹ بینچ 19 ستمبر کو کیس پر سماعت کرے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف بدنیتی پر مبنی مہم ، توہینِ عدالت کیس سماعت کے لیے مقرر

جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف بدنیتی پر مبنی مہم پر توہینِ عدالت کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 7 رکنی فُل کورٹ بینچ 19 ستمبر کو کیس پر سماعت کرے گا۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف بدنیتی پر مبنی مہم پر توہینِ عدالت کیس سماعت کرنے والے بینچ میں جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار بینچ میں شامل ہیں، اس کے علاوہ جسٹس ارباب محمد طاہر، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز بنچ کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فُل کورٹ بینچ نے موسمِ گرما کی چھٹیوں سے قبل پہلی سماعت کی تھی، عدالت نے غریدہ فاروقی، حسن ایوب اور عمار سولنگی کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر رکھا ہے۔ عدالت نے پیمرا، پی ٹی اے اور ڈی جی ایف آئی اے کو بھی نوٹس جاری کر رکھا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی جی ایف آئی اے، پیمرا اور پی ٹی اے کو 4 ہفتوں میں رپورٹس جمع کرانے کا حکم دے رکھا ہے، عدالت نے کردار کشی مہم چلانے اور مواد شیئر کرنے والے افراد کی نشاندہی کرنے کا حکم دیا تھا۔

یاد رہے کہ جسٹس جہانگیری ان 6 ججز میں شامل ہیں جنہوں نے پہلے سپریم جوڈیشل کونسل سے اپنے ہی چیف جسٹس کے خلاف شکایت کی تھی اور عدالتی معاملات میں مداخلت کا الزام لگایا تھا، شکایت میں ججز کے داخلی دروازے اور بیڈ روم پر جاسوس کیمرے لگانے کے الزامات بھی شامل تھے، یہ معاملہ مبینہ طور پر چیف جسٹس تک پہنچایا گیا تھا۔

جسٹس طارق جہانگیری اس وقت سرخیوں میں آئے تھے جب انہوں نے فوجداری مقدمات میں سابق وزیراعظم عمران خان کو تحفظ فراہم کیا تھا اور پولیس کو آئندہ مقدمات میں انہیں گرفتار کرنے سے روک دیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان کی برآمدات میں جولائی کے دوران سالانہ بنیاد پر 25.59 فیصد اضافہ

جولائی میں چین کو پاکستان کی برآمدات کاحجم 160.10ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیاجو گزشتہ سال جولائی کے 153.74ملین ڈالر سے زیادہ ہے، اسٹیٹ بینک

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کی  برآمدات میں جولائی کے دوران سالانہ بنیاد پر 25.59 فیصد اضافہ

پاکستان کی سات علاقائی ممالک کو برآمدات میں جولائی کے دوران سالانہ بنیاد پر 25.59 فیصد اضافہ ہوا۔

سٹیٹ بینک اور ادارہ شماریات کے مطابق افغانستان ، چین ، بنگلہ دیش ، سری لنکا ، بھارت ، نیپال اور مالدیپ کو جولائی کے دوران پاکستان کی برآمدات کا حجم 339.880 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو ملک کی مجموعی برآمدات 2390.595 ملین ڈالر کا 14.21 فیصد ہے۔

دیگرپڑوسی ممالک کے مقابلے میں چین پاکستانی برآمدات کے حوالے سے سرفہرست ہے۔جولائی میں چین کو پاکستان کی برآمدات کاحجم 160.10ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیاجو گزشتہ سال جولائی کے 153.74ملین ڈالر سے زیادہ ہے، جولائی میں افغانستان کو برآمدات کاحجم 88.065 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا ۔

اعدادوشمار کے مطابق جولائی میں بنگلہ دیش کو برآمدات میں سالانہ بنیاد پر 8.65 فیصد اضافہ ہوا ، جولائی میں بنگلہ دیش کوبرآمدات سے ملک کو57.86ملین ڈالرز رمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ سال جولائی میں 53.25ملین ڈالر تھا۔

اسی طرح سری لنکا کو برآمدات کا حجم 32.71 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ سال جولائی کے 20.46 ملین ڈالرکے مقابلے میں 59.86 فیصد زیادہ ہے۔جولائی میں نیپال کو پاکستانی برآمدات کاحجم 0.21ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ سال جولائی میں 0.15 ملین ڈالرتھا۔

مالدیپ کو برآمدات 15.51 فیصد اضافے سے گزشتہ سال جولائی کے 0.793 ملین ڈالر سے بڑھ کر رواں سال 0.916 ملین ڈالر ہو گئیں۔

اعدادوشمارکے مطابق جولائی میں سات علاقائی ممالک سے درآمدات میں سالانہ بنیاد پر51.54 فیصد اضافہ ہوا، جولائی میں سات علاقائی ممالک سے درآمدات پر1.506 ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہوا جوگزشتہ سال جولائی میں 994ملین ڈالرتھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll