وسطی اور مشرقی بحیرہ روم میں ہلاک یا لاپتہ ہونے والوں کی تعداد پچھلے برس اسی دورانیے میں متاثر ہونے والوں کی تعداد سے دُگنی ہے، ایمیگریشن ایجنسی


اقوام متحدہ کی ایمیگریشن ایجنسی نے کہا ہے کہ سال رواں کے پہلے مہینے جنوری کے دوران اب تک 100 کے قریب تارکین وسطی اور مشرقی بحیرہ روم میں ہلاک یا لاپتہ ہو چکے ہیں اور یہ تعداد پچھلے برس اسی دورانیے میں متاثر ہونے والوں کی تعداد سے دُگنی ہے۔
رائٹرز کے مطابق ایمیگریشن ایجنسی کی جانب سے یہ بیان روم میں ہونے والی اٹلی افریقہ کانفرنس کے دوران سامنے آیا جس میں دو درجن سے زائد افریقی رہنماؤں اور یورپی یونین کے حکام نے شرکت کی اور یورپ میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے کا سلسلہ روکنے پر مشاورت کی گئی۔
انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (آئی او ایم) کے ڈائریکٹر جنرل ایمی پوپ نے اس موقع پر کہا کہ ہلاکتوں اور لاپتہ ہونے والی یہ تعداد سخت قسم کی یاددہانی ہے کہ ایک جامع طریقہ کار جس میں باضابطہ اور محفوظ راستے شامل ہوں، ہی ایک حل ہے جس سے ممالک اور نقل مکانی کرنے والوں کو بیک وقت فائدہ ہو گا۔
لاپتہ ہونے والے افراد کے حوالے کام کرنے والے پراجیکٹ کا کہنا ہے کہ پچھلے برس سمندر میں تین ہزار 41 افراد لاپتہ یا ہلاک ہوئے جو کہ 2022 کی تعداد کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔ اس سال 2 ہزار 411 افراد ہلاک یا لاپتہ ہوئے تھے۔رواں ماہ کے آغاز میں تیونس سے تعلق رکھنے والے 40 تارکین کشتی میں اٹلی کے ساحل کی طرف روانہ ہونے کے بعد لاپتہ ہو گئے تھے۔
لیبیا کے بعد تیونس ایک ایسے پلیٹ فارم کے طور پر سامنے آیا ہے جہاں سے لوگ جنگ اور غربت سے جان چھڑانے کے لیے سمندر کے راستے یورپی ممالک کا غیرقانونی سفر کرتے ہیں۔

برطانوی ہائی کمشنرکاحالیہ سیلا ب میں ہونے والی ہلاکتوں پر اظہار افسوس
- 2 گھنٹے قبل

پاک ، امریکا تجارتی مذاکرات فیصلہ کن مرحلے میں داخل
- 2 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، اسرائیلی حملوں میں شہریوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار
- ایک گھنٹہ قبل

کانگریس کو شکست دوں گا، ایلون مسک کا سیاسی پارٹی کے قیام کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے: صدر انجمن تاجران اجمل بلوچ
- ایک گھنٹہ قبل

بانی پی ٹی آئی کا پارٹی قیادت کو 10 محرم کے بعد حکومت کیخلاف تحریک چلانے کی ہدایت
- ایک گھنٹہ قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعدبس مالکان نے کرایوں میں بھی ا ضافہ کردیا
- 42 منٹ قبل

پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ
- 3 گھنٹے قبل

15 سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ
- 17 منٹ قبل

ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی: چیئرمین ایف بی آر
- ایک گھنٹہ قبل

بہاولپور: امتحان دینے آنیوالی طالبات کی وین میں آگ لگ گئی، ایک طالبہ جاں بحق،متعدد زخمی
- 3 گھنٹے قبل

جسٹس سرفراز اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مقرر
- 2 گھنٹے قبل