کمپنی کے لیے غیر قانونی طور پر اور رشوت کی مد میں 5 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے ٹھیکے لینے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے

سعودی عرب میں ایک اعلیٰ عہدیدار کو اپنی کمپنی کے لیے غیر قانونی طور پر اور رشوت کی مد میں 5 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے ٹھیکے لینے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
امر المدنی پرتعیش سیاحت کے حوالے سے قائم شاہی کمیشن کے چیف ایگزیکٹیو ہیں۔ جس کمپنی کے لیے ٹھیکے حاصل کیے گئے وہ اس کے شریک مالک ہیں ، اوور سائٹ اینڈ اینٹی کرپشن اتھارٹی ( نزاہہ) نے بتایا ہے کہ امر المدنی کو اختیارات کے ناجائز استعمال اور منی لانڈرنگ کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔
نزاہہ کے ایک افسر کا کہنا ہے کہ امر المدنی نے حکومت سے جُڑنے سے پہلے نیشنل ٹیلنٹس کمپنی کے لیے غیر قانونی طور پر ٹھیکے حاصل کیے۔ یہ ٹھیکے کنگ عبداللہ سٹی فار ایٹمک اینڈ ری نیوایبل انرجی نامی سرکاری تحقیقی تنظیم سے حاصل کیے گئے تھے۔
ان ٹھیکوں کے حصول کے لیے ایک رشتہ دار کی خدمات حاصل کی گئی تھیں۔ امر المدنی پر اپنے ایک رشتہ دار محمد الحربی کے ذریعے بعض کمپنیوں کو ٹھیکے دینے اور ان سے منافع میں حصہ وصول کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔

بابو سرٹاپ میں نجی ٹی وی کی اینکر شوہر اور 4 بچوں سمیت لاپتا،سرچ آپریشن جاری
- 13 گھنٹے قبل

ہیپاٹائٹس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے مربوط اقدامات کی ضرورت ہے، صدر مملکت
- ایک گھنٹہ قبل

پہلگام حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ہے، حملہ آور بھارتی ہیں،پی کےچدمبرم
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار،انڈیکس 40 ہزار کی سطح پر بحال
- ایک گھنٹہ قبل

غیر اخلاقی اور گالیوں پر مبنی کونٹینٹ بنانے پر معروف یو ٹیوبر گرفتار
- 13 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے رابطہ،غزہ میں اسرائیلی مظالم کی مذمت اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ
- ایک گھنٹہ قبل

فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کی وجہ سے سر اُٹھا کر دنیا میں گھوم رہے ہیں،حنیف عباسی
- 15 گھنٹے قبل

راولپنڈی: جرگے کے حکم پر قتل کی جانیوالی شادی شدہ خاتون کی قبر کشائی آج کی جائے گی
- ایک گھنٹہ قبل

بنوں : تھانہ میریان پر دہشتگردوں کا کواڈ کاپٹر حملہ ،پولیس نے جدید ٹیکنالوجی سے ناکام بنادیا
- 13 گھنٹے قبل

کراچی: منگھوپیر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں 3 خارجی دہشتگرد ہلاک
- ایک گھنٹہ قبل

وزیر اعظم کا وادی تیراہ میں خوارج کی فائرنگ سے پرامن شہریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار
- 12 گھنٹے قبل

وزیر داخلہ محسن نقوی کی شہید میجر زیاد سلیم کے گھر آمد، اہل خانہ سے اظہار تعزیت
- 20 منٹ قبل