ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد نے بتایا کہ مری میں 17 میل سے زیادہ سیاحوں کے داخلے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے


مری: مری اور گلیات میں شدید برف باری کے بعد مختلف سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام کے باعث سیاح، اہل خانہ اور بچے گاڑیوں میں پھنس گئے۔
مری اور گلیات میں ڈیڑھ فٹ تک برفباری کے بعد مری ایکسپریس وے اور لوئر ٹوپہ تا سحر بگلہ ہائی وے پر شدید ٹریفک جام میں متعدد گاڑیاں پھنس گئیں۔
شدید برفباری کے باعث کئی گھنٹوں تک ٹریفک جام میں پھنسے سیاحوں نے مری ایکسپریس وے اور سری نگر ہائی وے پر ہنگامی اقدامات کی اپیل کی ہے۔
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مری میں آج بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری رہے گا، سیاحوں کو سہولیات فراہم کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔
ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد نے بتایا کہ مری میں 17 میل سے زیادہ سیاحوں کے داخلے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔
دوسری جانب لاہور، فیصل آباد، گجرات، جہلم اور منڈی بہاؤالدین سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔
آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کے باعث متعدد رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں۔

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- ایک دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 9 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 2 دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 7 گھنٹے قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- ایک دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 17 گھنٹے قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 11 گھنٹے قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 12 گھنٹے قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 12 گھنٹے قبل

