ڈی جی رینجرز سندھ کی زیر صدارت اجلاس، عام انتخابات کے انتظامات کا جائزہ لیا
سندھ رینجرز کے دستے بطور کوئیک رسپونس فورس ایریا میں تعینات رہیں گے


کراچی: ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے جمعرات کو جاری اعلامیہ کے مطابق ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز (سندھ) میں ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل اظہر وقاص کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں کراچی شہر کی امن و امان کی صورتحال بالخصوص جنرل الیکشن کے انتظامات کا خصوصی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں آئی جی پولیس، صوبائی الیکشن کمشنرسندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی، اسپیشل سیکریٹری ہوم ڈپارٹمنٹ، سیکریٹری سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈپارٹمنٹ، کمشنر کراچی، پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران قانون نافذکرنے والے اداروں نے صوبے بھرمیں جنرل الیکشن کے دوران سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور اس حوالے سے کیے گئے لائحہ عمل کی منظوری دی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رینجرز اور پولیس کی جانب سے جنرل الیکشن کے دوران مشترکہ فلیگ مارچ اوراسنیپ چیکنگ کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے گا تاکہ داخلی و خارجی راستوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے اور سندھ رینجرز کے دستے بطور کوئیک رسپونس فورس ایریا میں تعینات رہیں گے۔
اجلاس میں اس بات پرزور دیا گیا کہ جنرل الیکشن کے حوالے سے صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن کی طرف سے دئیے گئے احکامات کی روشنی میں مروجہ قوانین اورضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کو ہر ممکن طور پر یقینی بنایا جائے گا اور اس کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کی جا ئے گی۔
اعلامیہ میں عوام الناس سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی شرپسند عناصر،مشکوک سر گرمی اور نا خو ش گوار واقعہ کی فوری اطلاع تعینات رینجرز اہلکار،رینجرز ہیلپ لائن 1101 پر، رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔

پاکستان ہاکی ٹیم بھارت میں جونیئر ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کرے گی
- 8 گھنٹے قبل

نئی دہلی: گلوکار رِشبھ ٹنڈن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
- 11 گھنٹے قبل

عالمی عدالت انصاف: اسرائیل غزہ میں شہریوں کی بنیادی ضروریات پوری کرے
- 9 گھنٹے قبل

ہفتے میں صرف چند دن چہل قدمی، دل کے امراض سے بچاؤ میں مددگار ، تحقیق
- 11 گھنٹے قبل

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا رومانیہ کا دورہ، فضائی تعاون کے فروغ پر اتفاق
- 9 گھنٹے قبل

کچے کے 72 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے، سندھ حکومت کی سرینڈر پالیسی کا بڑا نتیجہ
- 12 گھنٹے قبل

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا
- 9 گھنٹے قبل

کراچی ایئرپورٹ پر کروڑوں کی کرپٹو کرنسی چھیننے کا مبینہ واقعہ، عدالت کا انکوائری کا حکم
- 11 گھنٹے قبل

عدالت نے عزیر بلوچ کو غیر قانونی اسلحہ اور سہولت کاری کے کیس میں بری کر دیا
- 9 گھنٹے قبل

لنکا پریمیئر لیگ 2025 ملتوی، سری لنکن بورڈ کا ورلڈکپ پر مکمل توجہ دینے کا فیصلہ
- 10 گھنٹے قبل

پیپلز پارٹی نظام کو ڈی ریل نہیں کرنا چاہتی، بہتری کے لیے مہلت دے رہی ہے: حسن مرتضیٰ
- 9 گھنٹے قبل

نیشنل ورکشاپ بلوچستان: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے شرکا سے ملاقات سے انکار
- 13 گھنٹے قبل