بہتر سیکیورٹی فیچرز کے ساتھ نئے بینک نوٹ اگلے دو سال میں متعارف کرائے جائیں گے، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک
سکیورٹی مقاصد کے لیے ہر 15 سے 20 سال بعد نئے بینک نوٹ متعارف کروانا ایک مستقل عمل ہے، سلیم اللہ

.jpg&w=3840&q=75)
ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سلیم اللہ نے کہا ہے کہ ہر 15 سے 20 سال میں نئے کرنسی نوٹ چھاپے جاتے ہیں،بہتر سیکیورٹی فیچرز کے ساتھ نئے بینک نوٹ اگلے دو سال میں متعارف کرائے جائیں گے۔
ڈپٹی گورنر نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے مقامی فنکاروں، ڈیزائنرز اور آرٹ کے طلباء کی بصری شناخت کو تشکیل دینے کے لیے آرٹ مقابلے کا اعلان کیا ہے،یہ اقدام سٹیٹ بینک کے موجودہ بینک نوٹوں کی سیریز کو بہتر بنانے اور ملک میں جعلی کرنسی کی گردش سے متعلق خدشات کو دور کرنے کے عزم کا حصہ ہے۔
ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک سلیم اللہ نے کہا کہ نئی کرنسی کا مقصد نوٹ کی افادیت کو برقرار رکھنا ہے، 2005 میں نئی کرنسی جاری کی تھی جس کا عمل تین سال تک جاری رہا۔سلیم اللہ کا کہنا تھا پہلا نوٹ جاری کرنے میں تقریبا دو سال لگیں گے، یہ ایک طویل عمل ہے، نئی کرنسی کی چھپائی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کرنسی نوٹ کے ڈیزائن کیلئے عوام سے بھی ان کی تجاویز مانگی ہیں، ہر ڈینومینیشن کے لیے تین انعامات ہیں، کل سات ڈینومینیشن ہیں اس حساب سے 21 انعامات ہیں۔ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ پہلا انعام 10 لاکھ روپے، دوسرا انعام 5 لاکھ روپے اور تیسرا انعام 3 لاکھ روپے ہے۔ان کا کہنا تھا ملک بھر میں 17 ہزار بینک برانچز ہیں، عوام وہاں سے اپنے نوٹ باآسانی تبدیل کرا سکیں گے، نئے کرنسی نوٹ اکاؤنٹ میں منتقل کئے جائیں گے جبکہ پرانے کرنسی نوٹوں کو مرحلہ وار ختم کیا جائے گا۔
ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے واضح کیا کہ نئی کرنسی چھاپنے کا فیصلہ آئی ایم ایف کے کہنے پر ہرگز نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کے مقاصد کے لیے ہر 15 سے 20 سال بعد نئے بینک نوٹ متعارف کروانا ایک “مستقل عمل” ہے، 2005 کے بعد پاکستان جلد ہی عوام کی سہولت کے لیے آسان اور ٹیکنالوجی پر مبنی معیاری کرنسی نوٹ متعارف کرائے گا۔

بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر، آئندہ ماہ قیمت میں 65 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان
- 20 گھنٹے قبل

وزیرِ اعظم کی آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئےتیاریوں کی ہدایت
- 15 گھنٹے قبل

41مخصوص نشستوں کے معاملے میں اکثریتی فیصلہ درست نہیں تھا، جسٹس جمال مندوخیل
- 19 گھنٹے قبل

اقوام متحدہ میں پاکستان کی ایک اور قرارداد حق خودارادیت متفقہ طور پر منظور
- 21 گھنٹے قبل

وفاقی آئینی عدالت کو سیاسی اکھاڑہ نہ بنائیں، 27 ویں ترمیم پڑھ کر آئیں، جسٹس حسن رضوی
- 18 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
- 16 گھنٹے قبل

ڈی جی آئی ایس پی آرکا قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کادورہ،اساتذہ اور طلبہ کی جانب سے بھرپور خیرمقدم
- 19 گھنٹے قبل

گوگل نے اپنا سب سے طاقتور اے آئی ماڈل جیمنائی 3 متعارف کرا دیا
- 17 گھنٹے قبل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کی گانا گاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- 20 گھنٹے قبل
پاکستان نیوی نے بحیرہ عرب میں کامیاب کارروائی کر کے اربوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی
- 10 گھنٹے قبل

بھارت دوبارہ پاکستان پر جنگ مسلط کرنے والا تھا، ٹرمپ کی پاکستانی خدشے کی تصدیق
- 21 گھنٹے قبل

آزاد جموں و کشمیر کی 18 رکنی نئی کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا
- 17 گھنٹے قبل













