جی این این سوشل

کھیل

ہولگر رو نے اوپن سڈ ڈی فرانس ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

مونٹ پیلیئرمیں اے ٹی پی ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ہولگر رو نے اوپن سڈ ڈی فرانس ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پیرس: ڈنمارک کے ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ ہولگر رونے اوپن سڈ ڈی فرانس ٹینس ٹورنامنٹ کے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے۔

وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والے 20 سالہ ڈنمارک کے ٹینس کھلاڑی نے مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میں ہسپانوی حریف ٹینس کھلاڑی پابلو لاماس روئز کو شکست دے کر ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔ فرانس کے مشہور شہر مونٹ پیلیئرمیں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔

مونٹ پیلیئرکے سڈ ڈی فرانس ارینا میں کھیلے گئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں ڈنمارک کے ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ ہولگر رونے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہسپانوی حریف ٹینس کھلاڑی پابلو لاماس روئز کو سٹریٹ سیٹس میں 5-7 اور 2-6 سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔ٹاپ سیڈڈ فاتح کھلاڑی کا کوارٹر فائنل میچ میں مقابلہ امریکی ٹینس کھلاڑی مائیکل مموہ سے ہوگا۔

 

پاکستان

خلیجی مما لک تاجروں کیلئے ویزا فری انٹری کا اعلان

شہباز شریف نے یہ بھی اعلان کیا کہ اسلام آباد، کراچی اور لاہور ایئرپورٹس پر الیکٹرانک گیٹس کا ای سسٹم نافذ کیا جا رہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خلیجی مما لک تاجروں کیلئے  ویزا فری انٹری کا اعلان

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے اتوار کو اعلان کیا کہ حکومت نے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری، کاروباری سرگرمیوں اور سیاحت کو فروغ دینے کے لیے خلیجی ممالک کے تاجروں کے لیے ویزا فری انٹری کی منظوری دے دی ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 126 ممالک کے تاجروں، سرمایہ کاروں اور سیاحوں کو 24 گھنٹے کے اندر آن لائن ویزے جاری کیے جائیں گے۔ مزید برآں، انہوں نے کہا کہ ان 126 ممالک کے تاجروں اور سیاحوں کو ویزا فیس سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔


وزیر اعظم نے وضاحت کی کہ ویزے کے نظام میں نرمی سے پاکستان کو سرمایہ کاری اور سیاحت کے لیے پرکشش مقام بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تیسرے ممالک کے پاسپورٹ رکھنے والے سکھ یاتریوں کے لیے ویزا آن ارائیول سہولت کے تحت ذیلی زمرہ کی منظوری دی گئی ہے، جس کا مقصد مذہبی سیاحت کو فروغ دینا ہے۔


شہباز شریف نے یہ بھی اعلان کیا کہ اسلام آباد، کراچی اور لاہور ایئرپورٹس پر الیکٹرانک گیٹس کا ای سسٹم نافذ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ویزا پالیسی میں نرمی سے معاشی استحکام اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔


وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے مقدس مقامات اور گلگت بلتستان سمیت شمالی علاقہ جات سیاحوں کے لیے جنت تصور کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نئی ویزا نظام کے نفاذ کی نگرانی کے لیے وزارت داخلہ میں ایک ڈیش بورڈ قائم کیا جائے گا۔ یہ ڈیش بورڈ ویزہ فری انٹری، بزنس ویزا کی فہرستوں، اور آمد پر سیاحتی ویزوں کی نگرانی کرے گا، اور باقاعدہ جائزہ رپورٹس فراہم کرے گا۔

انہوں نے نئی ویزا نظام کے حوالے سے وزارت داخلہ اور دیگر متعلقہ ڈویژنوں کی کارکردگی کو سراہا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جماعت اسلامی کے ساتھ مذاکرات کا پہلا دور مکمل، حکومت کا تمام گرفتار کارکن رہا کرنے کا حکم

مذاکرات کا کل دوسرا دور ہوگا تب تک دھرنا جاری رہے گا، لیاقت بلوچ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جماعت اسلامی  کے ساتھ  مذاکرات کا پہلا دور مکمل، حکومت کا تمام گرفتار کارکن رہا کرنے کا حکم

جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہوگیا۔

حکومت اور جماعت اسلامی کی ٹیموں کے درمیان کمشنر ہاؤس راولپنڈی میں مذاکرات ہوئے۔ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی قیادت وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کی اور کمیٹی میں امیر مقام، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور تاجر رہنما کاشف چوہدری  شامل تھے۔ کمشنر راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ بھی حکومتی وفد کے ہمراہ تھے۔جماعت اسلامی کی 4 رکنی مذاکراتی ٹیم نے نائب امیر لیاقت بلوچ کی سربراہی میں  مذاکرات کیے۔

حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہوگیا۔ مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ کا کہنا تھاکہ احتجاجی دھرنے پر حکومت نے خود رابطہ کیا، حکومتی کمیٹی دھرنے میں آئی تھی اور مذاکرات کی دعوت دی، امیر جماعت اسلامی نے حکومت کی مذاکرات کی پیشکش قبول کی۔

لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ دھرنے کا مقصد ہمارا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ہے، عوام کے لئے بجلی بل ادا کرنا مشکل ہوگئے ہیں، تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس لگا دیئے گئے ہیں، آئی پی پیز ایسا ناسور ہے جو قومی معیشت کے لئے موت کا پروانہ بن گیا ہے۔ سوائے چین کے یہ کوئی بین الاقوامی معاہدے نہیں ہیں، حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے ساری چیزیں نوٹ کرلی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا پہلا دور اچھے ماحول میں ہوا ہے، آئی پی پیز کوئی بین الاقوامی معاہدہ نہیں ہے، آئی پی پیز جیسا ناسور پوری قوم کےلیے موت کا پروانہ ہے، سرمایہ داروں کے مفاد کیلئے عوام کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے۔

لیاقت بلوچ کا کہنا تھاکہ حکومت نے کہا ہے کل ہی ٹیکنیکل ٹیم تشکیل دے گی۔ مذاکرات کا کل دوسرا دور ہوگا تب تک دھرنا جاری رہے گا۔ ہمارے 35 افراد کی نظربندی کے آرڈر کیے گئے ہیں، ہم نے حکومت کو 35 افراد کی فہرست دی ہے، حکومت سنجیدگی سے کام کرے گی تو پاکستان کے عوام کو ریلیف ملے گا۔

دوسری جانب حکومت نے جماعت اسلامی کے تمام گرفتار کارکن رہا کرنے کا اعلان کیا۔ اس حوالے سے عطا تارڑ کا کہناتھاکہ جن حالات میں حکومت ملی یہ آسان کام نہیں تھا، حکومت کے اخراجات کم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے اضلاع میں 35 کارکنوں کی رہائی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں، مذاکرات بڑے اچھے ماحول میں ہوئے، ہمارا ویژن ہے کہ پاکستان کو چلنے دو، پہلے ہی 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو سبسڈی دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بلاول بھٹونے300 یونٹ فری دینے کا کہا تھا، حکومت نے 200 یونٹ کی بات کی تھی، بلوچستان میں 38 ہزار سولر ٹیوب ویل لگنا شروع ہوگئے ہیں، پورے پاکستان میں سولر ٹیوب ویل سے ریلیف ملے گا۔

امیر مقام نے کہا کہ جماعت اسلامی والے جو چاہتے ہیں وہ 24 کروڑ عوام چاہتے ہیں، اگر کسی کی جیب میں 100 روپیہ ہو اور ڈیمانڈ 200 کی ہوتو دیکھنا پڑے گا، جماعت اسلامی کی خواہش کی قدر کرتے ہیں، حکومت نے حالات کو دیکھ کر فیصلے کرنے ہیں۔

طارق فضل چودھری نے کہا کہ جومطالبات جماعت اسلامی کے ہیں وہی باتیں وزرا بھی کرتے ہیں، گھریلو صارف پر بوجھ کم کرنا وزیراعظم کی بھی ترجیح ہے، جماعت اسلامی سے گزارش ہے روڈ بلاک ہونے سے لوگ متاثر ہو رہے ہیں، مذاکرات کے اگلےدور میں بہتری کی امید ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے جماعت اسلامی کو مذاکرات کی پیشکش کی تھی جسے انہوں نے قبول کر لیا تھا اور جماعت اسلامی نے حکومت کو مذاکرات کے لیے اپنے 10 مطالبات پیش کیے تھے، دونوں جانب سے مذاکرات کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی گئی تھیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستانی قالین صنعت اکتوبر ایکسپو میں دنیا بھرکے تاجروں کا مرکز ہوگی

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایسوسی ایشن کے دفتر میں نمائش کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستانی قالین صنعت اکتوبر ایکسپو میں دنیا بھرکے تاجروں کا مرکز ہوگی

لاہور: پاکستان کارپٹ مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (پی سی ایم ای اے) کے سینئر وائس چیئرمین عثمان اشرف نے کہا کہ پاکستان کی جدوجہد کرنے والی قالین کی صنعت کے لیے ایک انتہائی ضروری شاٹ میں دنیا بھر سے خریداروں نے ہاتھ سے بنے ہوئے قالین کی بین الاقوامی نمائش میں شرکت میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

اس اکتوبر میں پاکستان میں منعقد ہونے والا ہے اور ہم اس میگا ایونٹ کو فتح سے ہمکنار کرنے کے لیے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) اور دیگر متعلقہ اداروں سے تعاون کے منتظر ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایسوسی ایشن کے دفتر میں نمائش کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ اس موقع پر چیئرپرسن کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (سی ٹی آئی) اعجاز الرحمان، ایسوسی ایشن کے سینئر مرکزی رہنما عبداللطیف ملک، سینئر رہنما ریاض احمد، میجر (ر) اختر بھی موجود تھے۔

اس موقع پر نذیر، شاہد حسن شیخ، سعید خان اور دیگر بھی موجود تھے۔ میٹنگ کے دوران، شرکاء نے بین الاقوامی نمائش کے لیے جاری تیاریوں کا مکمل جائزہ لیا، جس میں غیر ملکی خریداروں کے ساتھ بات چیت اور اب تک ہونے والی پیش رفت کے بارے میں اپ ڈیٹس شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll