جی این این سوشل

دنیا

نیروبی: گیس لیک دھماکہ،2 افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی

271 افراد کو نیروبی کے اسپتالوں میں لے جایا گیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نیروبی:  گیس لیک دھماکہ،2 افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

نیروبی: کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں گیس دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔

سرکاری عہدیداروں نے بتایا کہ ایمباکسی ضلع کے ایک پلانٹ میں گیس سلنڈروں کو ری فل کیا جا رہا تھا جب دھماکہ ہوا۔

کینیا ریڈ کراس نے کہا: "271 افراد کو نیروبی کے اسپتالوں میں لے جایا گیا تھا، جب کہ 27 افراد کا جائے وقوعہ پر علاج کیا گیا تھا"۔

ابھی تک دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ہونے والے ایک بیان میں حکومتی ترجمان اسحاق ماورہ نے کہا کہ دھماکہ سفارت خانے میں کبنسورا کے قریب کنٹینرز کمپنی لمیٹڈ میں ہوا۔

اسحاق ماورہ نے مزید کہا کہ 'گیس سلنڈرز کو ری فل کیا جا رہا تھا کہ آگ لگ گئی اور متعدد افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے'۔

صحت

مریم نوا ز کا ہیپاٹائٹس بی اور سی کے مریضوں میں تیزی سے اضافے پرتشویش کااظہار

وزیراعلی نے کہاکہ ہیپاٹائٹس کی روک تھام کیلئے ویکسی نیشن کے ساتھ ساتھ مفت تشخیص کی سہولیات بھی دستیاب ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مریم نوا ز کا ہیپاٹائٹس بی اور سی کے مریضوں میں تیزی سے اضافے پرتشویش کااظہار

پنجاب کی وزیراعلی مریم نوازشریف نے ہیپاٹائٹس کے خلاف جدوجہد میں عوامی آگاہی اور حفاظتی اقدامات کی ضرورت پر زوردیا ہے۔

آج ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے ہیپاٹائٹس بی اور سی کے مریضوں میں تیزی سے اضافے پرتشویش کااظہار کیا۔

انہوں نے زوردیا کہ آلودگی سے پاک ماحول اور پینے کے صاف پانی سے بہت سی بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے۔

وزیراعلی نے کہاکہ ہیپاٹائٹس کی روک تھام کیلئے ویکسی نیشن کے ساتھ ساتھ مفت تشخیص کی سہولیات بھی دستیاب ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

خلیجی مما لک تاجروں کیلئے ویزا فری انٹری کا اعلان

شہباز شریف نے یہ بھی اعلان کیا کہ اسلام آباد، کراچی اور لاہور ایئرپورٹس پر الیکٹرانک گیٹس کا ای سسٹم نافذ کیا جا رہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خلیجی مما لک تاجروں کیلئے  ویزا فری انٹری کا اعلان

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے اتوار کو اعلان کیا کہ حکومت نے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری، کاروباری سرگرمیوں اور سیاحت کو فروغ دینے کے لیے خلیجی ممالک کے تاجروں کے لیے ویزا فری انٹری کی منظوری دے دی ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 126 ممالک کے تاجروں، سرمایہ کاروں اور سیاحوں کو 24 گھنٹے کے اندر آن لائن ویزے جاری کیے جائیں گے۔ مزید برآں، انہوں نے کہا کہ ان 126 ممالک کے تاجروں اور سیاحوں کو ویزا فیس سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔


وزیر اعظم نے وضاحت کی کہ ویزے کے نظام میں نرمی سے پاکستان کو سرمایہ کاری اور سیاحت کے لیے پرکشش مقام بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تیسرے ممالک کے پاسپورٹ رکھنے والے سکھ یاتریوں کے لیے ویزا آن ارائیول سہولت کے تحت ذیلی زمرہ کی منظوری دی گئی ہے، جس کا مقصد مذہبی سیاحت کو فروغ دینا ہے۔


شہباز شریف نے یہ بھی اعلان کیا کہ اسلام آباد، کراچی اور لاہور ایئرپورٹس پر الیکٹرانک گیٹس کا ای سسٹم نافذ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ویزا پالیسی میں نرمی سے معاشی استحکام اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔


وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے مقدس مقامات اور گلگت بلتستان سمیت شمالی علاقہ جات سیاحوں کے لیے جنت تصور کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نئی ویزا نظام کے نفاذ کی نگرانی کے لیے وزارت داخلہ میں ایک ڈیش بورڈ قائم کیا جائے گا۔ یہ ڈیش بورڈ ویزہ فری انٹری، بزنس ویزا کی فہرستوں، اور آمد پر سیاحتی ویزوں کی نگرانی کرے گا، اور باقاعدہ جائزہ رپورٹس فراہم کرے گا۔

انہوں نے نئی ویزا نظام کے حوالے سے وزارت داخلہ اور دیگر متعلقہ ڈویژنوں کی کارکردگی کو سراہا۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

ہیپا ٹا ئٹس کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

یہ عنوان ہیپاٹائٹس سے نمٹنے کیلئے عالمی سطح پر تیز اور فیصلہ کن اقدامات کی ضرورت کو اجاگر کرتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہیپا ٹا ئٹس کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

ہیپاٹائٹس کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے۔رواں سال کا عنوان '' یہ عمل کرنے کا وقت ہے،،رکھا گیا ہے۔

یہ عنوان ہیپاٹائٹس سے نمٹنے کیلئے عالمی سطح پر تیز اور فیصلہ کن اقدامات کی ضرورت کو اجاگر کرتا ہے۔

عالمی سطح پر ہیپاٹائٹس سے متعلقہ بیماریوں سے ہرتیس سکینڈز میں ایک ہلاکت کے تشویشناک اعدادوشمار کے بعد عملی اقدامات کے اس مطالبے کو تقویت ملتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll