فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز کے 4 جوان شہید ہوئے


سکیورٹی فورسز نے مچھ اور کولپور میں دہشت گردوں کےحملوں کو ناکام کردیا،اب تک دہشت گرد شہزاد بلوچ، عطا اللہ، صلاح الدین، عبدالودود اور ذیشان سمیت 24 دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے،فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز کے 4 جوان شہید ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 29، 30 جنوری 2024 کی رات دہشت گردوں نے بلوچستان میں مچھ اور کولپور کمپلیکس پر حملہ کیا۔ سیکورٹی پر تعینات قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جواں مردی سے سخت مزاحمت کی اور حملہ آوروں کو پسپا ہونے پر مجبور کیا۔ ان دہشت گردوں کو اس کے بعد آنے والے سینیٹائزیشن اور کلیئرنس آپریشنز میں تلاش کیا گیا تھا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اب علاقہ کلیئر ہو گیا ہے۔ فائرنگ اور سینیٹائزیشن/کلیئرنس آپریشنز کے دوران پچھلے تین دنوں میں 24 دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں دہشت گرد شہزاد بلوچ، عطا اللہ، صلاح الدین، عبدالودود اور ذیشان اہم دہشت گرد ہیں۔ باقی دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 4بہادر جوان شہید ہو گئے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کا موثر جواب دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کے بے لوث عزم کا ثبوت ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لئے قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہیں۔

مسٹر بیسٹ کا سعودی دارالحکومت ریاض میں ’بیسٹ لینڈ‘ پارک کا شاندار افتتاح
- an hour ago

جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- 2 hours ago

برطانوی نشریاتی ادارے نے ٹرمپ کی تقریر کی غلط ایڈیٹنگ پر معافی مانگ لی
- 4 hours ago

سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی کی وفاقی آئینی عدالت کی جج بننے سے معذرت
- 2 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے تاجکستان کے وزیر دفاع کی ملاقات،دو طرفہ دفاعی تعاون پر تفصیلی گفتگو
- 3 hours ago

سینیٹ میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2025 کثرت رائے سے منظور
- 4 hours ago

سونے کی بڑھتی قیمتوں کو بریک لگ گیا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 28 minutes ago

صدر مملکت نے جسٹس امین الدین خان کی بطور چیف جسٹس آئینی عدالت تقرری کی منظوری دے دی
- 15 hours ago

شاہ چارلس نے دولت مشترکہ ممالک کو متحد کرنے میں کردار ادا کیا،شہباز شریف
- 14 hours ago

کترینہ کیف سے ملاقات کیسے ہوئی تھی؟ وکی کوشل نے پہلی ملاقات کا احوال بتا دیا
- 13 hours ago

اسلام آباد کچہری خودکش حملے میں ملوث ٹی ٹی پی دہشتگرد سیل کے 4 ارکان کو گرفتار
- 32 minutes ago

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے آج فل کورٹ اجلاس طلب کر لیا
- 4 hours ago







