Advertisement

نمونیہ بے لگام، مزید7 بچے جان کی بازی ہار گئے

پنجاب میں رواں سال نمونیہ سے ہلاکتوں کی تعداد 303 ہو گئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر فروری 2 2024، 10:16 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
نمونیہ بے لگام، مزید7 بچے جان کی بازی ہار گئے

پنجاب بھر میں نمونیا کے وار جاری ہیں، جس کے باعث صورتحال سنگین ہوتی جارہی ہے، صوبے بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 764 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 7 بچے دم توڑ گئے۔

بہاولپور سے 3، فیصل آباد سے 2، لاہور اور ملتان سے ایک ایک بچہ جاں بحق ہوا ہے جبکہ قاتل مرض 7 روز میں پنجاب بھر سے 7 اور لاہور سے 9 پھولوں کی زندگی نگل چکا ہے۔

رواں برس اب تک 303 بچے جاں بحق ہوئے ہیں، جن میں سے 58 کا تعلق لاہور سے تھا تاہم صوبے میں 24 گھنٹے کے دوران مزید 764 بچے مرض کا شکار ہوئے جن میں سے 178 بچوں کا تعلق لاہور سے ہے۔

رواں برس 18 ہزار 804 معصوم بچے خطرناک مرض میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ محکمہ صحت کی طرف سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوائے جائیں اور بزرگ حضرات اپنی ویکسینیشن کے ساتھ نیوبلائزر کا استعمال کریں۔

Advertisement