جی این این سوشل

پاکستان

منتخب حکومت ایس آئی ایف سی کی پالیسیوں کے تسلسل کو یقینی بنائے گی ،انوارالحق کاکڑ

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے بڑے معاشی سنگ میل کے حصول میں ایس آئی ایف سی، وزارتوں ، محکموں اور متعلقہ فریقوں کے کردار کوسراہا جو مستقبل کی جدوجہد کی رفتاربڑھانے کے نگران حکومت کے عزم کا حصہ ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

منتخب حکومت ایس آئی ایف سی کی پالیسیوں کے تسلسل کو یقینی بنائے گی ،انوارالحق کاکڑ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں منتخب ہونے والی حکومت کو چاہیے کہ وہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی جانب سے بنائے گئے مثبت ماحول سے فائدہ اٹھاتے ہوئے معاشی پالیسیوں کے تسلسل کو یقینی بنائے ۔

 

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے بڑے معاشی سنگ میل کے حصول میں ایس آئی ایف سی، وزارتوں ، محکموں اور متعلقہ فریقوں کے کردار کوسراہا جو مستقبل کی جدوجہد کی رفتاربڑھانے کے نگران حکومت کے عزم کا حصہ ہے ۔

اجلاس میں متعدد اقدامات پرپیش رفت کا بھی جائزہ لیاگیا اور ملک کی معاشی صورتحال میں بہتری کیلئے ادا کئے گئے کردار کوسراہا گیا۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی اپیکس کمیٹی نے کاروبار دوست نظام کے قیام اور سرمایہ کاری راغب کرنے کیلئے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔اجلاس میں دوست ملکوں کے ساتھ معاشی روابط کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور اسے سراہا گیا، اجلاس نے سرمایہ کاری وعدوں کومعاشی منافع جات میں موثر طور پر تبدیل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔کمیٹی نے نہروں کے حوالے سے سٹرٹیجک وژن2030 اور ایف بی آر اصلاحات کی اصولی منظوری بھی دی۔بری فوج کے سربراہ سید عاصم منیر نے ملک کے معاشی استحکام اور اس کے عوام کی سماجی و معاشی بہتری کیلئے حکومت کے اقدامات کی حمایت کیلئے فوج کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

اجلاس میں وزارتوں نے منصوبوں اور پالیسی اقدامات پر پیشرفت اورسرمایہ کاری راغب کرنے کیلئے کوششوں کے منصوبے پیش کئے۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی اپیکس کمیٹی نے مجموعی پیشرفت پراطمینان ظاہر کیا اور مطلوبہ سرمایہ کاری کو عملی شکل دینے کیلئے پوری حکومت کی سوچ کوسراہا ۔

 

تجارت

وزیر اعظم کا افراط زر کی شرح اور مہنگائی کے اعشاریوں میں کمی پر اطمینان کا اظہار

2024 میں کنزیومر پرائس انڈیکس میں ریکارڈ کمی ہوئی اور افراط زر کی شرح 11 فیصد پر آگئی، شہباز شریف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم کا  افراط زر کی شرح اور مہنگائی کے اعشاریوں میں کمی پر اطمینان کا اظہار

وزیر اعظم شہباز شریف نے افراط زر کی شرح اور پاکستان ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق مہنگائی کے اعشاریوں میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جولائی 2024 میں کنزیومر پرائس انڈیکس میں ریکارڈ کمی ہوئی اور افراط زر کی شرح 11 فیصد پر آگئی ، معاشی ماہرین کی جانب سے ستمبر کے مہینے میں افراط زر کی شرح میں مزید کمی کی پیشنگوئی خوش آئند ہے ۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت معاشی اصلاحات کی پالیسی پر گامزن ہے اور رائیٹ سائیزنگ پالیسی پر بھی تیزی سے کام ہو رہا ہے جس کی نگرانی میں خود کر رہا ہوں، اس کے معیشت پر مثبت اثرات جلد نمایاں ہونگے ۔ وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کی جانب سے بجلی صارفین کو بلوں کی مدد میں ایک بڑا ریلیف دیا گیا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ فچ کے بعد موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو اپ گریڈ کیا ہے جو کہ عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے پاکستان کے مثبت معاشی اشاریوں کا اعتراف ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی گئی ہے، حکومتی معاشی اور مالیاتی ٹیم کی محنت سے معیشت استحکام کی جانب بڑھ رہی ہے، عوام کی مشکلات کا احساس ہے، حکومت عوام کی مشکلات اور مسائل کے حل کے لئے دن رات کام کر رہی ہے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

شکیل خان کا خود پر لگائے کرپشن الزامات کی جوڈیشل انکوائری کرانے کا مطالبہ

الزامات سے متعلق نیب انکوائری کے لئے بھی تیار ہوں، سابق صوبائی وزیر کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شکیل خان کا خود پر لگائے  کرپشن  الزامات کی جوڈیشل انکوائری کرانے کا مطالبہ

سابق صوبائی وزیر خیبر پختونخوا شکیل خان نے خود پر لگائے گئے کرپشن کے الزامات کا جوڈیشل انکوائری کرانے کا مطالبہ کر دیا۔

شکیل خان نے کہا کہ بدعنوانی کیلئے بنائی گئی کمیٹی گڈ نہیں بلکہ بیڈ گورننس کمیٹی ہے، مجھ پر لگائے گئے کرپشن کے الزامات کی جوڈیشل انکوائری کی جائے، الزامات سے متعلق نیب انکوائری کے لئے بھی تیار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ 8 ستمبر جلسے تک خاموش ہوں، جلسے کے بعد اپنا موقف عوام کے سامنے رکھوں گا۔

سابق وزیر شکیل خان کا کہنا تھا کہ سابق صدر عارف علوی نےعمران خان سے جلد ملاقات کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے، بانی پی ٹی آئی کو ملاقات میں سب بتاؤں گا۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کابینہ کے سابق رکن اور صوبائی وزیر کمیونیکیشن اینڈ ورکس شکیل احمد خان نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پر محکمے میں مداخلت اور بیڈگورننس کے الزامات عائد کرتےہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ناروے کی شہزادی نے روحانی پیشوا سے شادی کرلی

مارتھا لوئیس نے اپنے عجیب و غریب خیالات اور طرز زندگی کی وجہ سے شاہی خاندان سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ناروے کی شہزادی نے روحانی پیشوا سے شادی کرلی

اوسلو: ناروے کی شاہی خاندان سے باغی شہزادی مارتھا لوئیس نے اپنے روحانی پیشوا ڈیرک ویریٹ سے ایک شاندار ساحلی تقریب میں شادی کرلی ہے۔ اس شادی میں 300 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی۔

مارتھا لوئیس نے اپنے عجیب و غریب خیالات اور طرز زندگی کی وجہ سے شاہی خاندان سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔ ان کا دعویٰ ہے کہ وہ ایک روحانی شخصیت ہیں ،جنات اور فرشتوں سے باتیں کرتی ہیں۔ 

ان کی شادی نے نہ صرف ناروے بلکہ پوری دنیا میں کافی ہلچل مچا دی ہے۔ شہزادی کے شوہر ڈیرک ویریٹ بھی ایک خود ساختہ روحانی پیشوا ہیں جو بدروحوں اور آسمانی مخلوق کے ساتھ رابطے کا دعویٰ کرتے ہیں۔ 

 مارتھا لوئیس نے جنات اور فرشتوں سے ہونے والی گفتگو اور اپنے روحانی سفر پر کتب بھی لکھی ہیں۔ ان کی پہلی شادی نارویجن مصنف ایری بیہن سے ہوئی تھی اور ان کی 3 بیٹیاں ہیں۔ 2016 میں ان کی طلاق ہوگئی اور ان کے سابق شوہر نے 3 سال بعد خودکشی کرلی تھی۔ جون 2020 میں انہوں نے ڈیرک ویریٹ سے منگنی کا اعلان کیا تھا۔

 ڈیرک ویریٹ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے پہلے جنم میں فرعون تھے اور مارتھا کوئیس ان کی بیوی تھیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll