جی این این سوشل

دنیا

سعودی عرب،دمام میں45روزہ فیصلیہ نائٹس میلہ

میلے میں علاقے کے ان خاندانوں کو خصوصی سٹالز فراہم کیے گئے ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سعودی عرب،دمام میں45روزہ فیصلیہ نائٹس میلہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

دمام: سعودی عرب کے شہر دمام میں45 روزہ فیصلیہ نائٹس میلے کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

سبق نیوز کے مطابق میلے کے نگران ترکی السبیعی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ دما میں یتیم بچوں کی فلاح وبہبود اور ضرورت مند خاندانوں کی امداد کے لیے 45 روزہ فیصلیہ نائٹس میلے کا نام فیصلیہ اسی علاقے کی نسبت سے رکھا گیا ہے جہاں یہ میلہ لگایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میلے میں مختلف تفریحی سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی جن میں یوکرینی سرکس کے علاوہ علاقائی رق قومی گیت کے پروگرام بھی شامل ہیں

علاوہ ازیں میلے میں علاقے کے ان خاندانوں کو خصوصی سٹالز فراہم کیے گئے ہیں جو مقامی مصنوعات کو گھریلو سطح پرتیار کرتے ہیں۔میلے میں ہرمکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والوں کے لیے تفریحی سرگرمیوں کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔ بچوں کے لیے تفریحی پارک ، اشیائے خورونوش کے اسٹالز ، ملبوسات ، پرفیومز کی دکانیں اور دیگر سرگرمیاں شامل ہیں۔

پاکستان

بین الاقوامی برادری اسرائیل کو جنگی جرائم کا ذمہ دار قرار دے ، وزیر اعظم

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے اب تک پاک فضایہ کے چھ طیاروں کے ذریعے بارہ سو ٹن اور تین بحری جہازوں کے ذریعے پندرہ سو ٹن انسانی امداد فلسطین بھیجی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بین الاقوامی برادری اسرائیل کو جنگی جرائم کا ذمہ دار قرار دے ، وزیر اعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کو اس کے جنگی جرائم کا ذمہ دار قرار دے اور اسے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

ایک بیان میں انہوں نے خان یونس سے ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ افراد کو بے گھر کئے جانے پر تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ خان یونس کے محاصرے کے نتیجے میں خوراک اور دوسری ضروریات زندگی کی علاقے میں فراہمی بند ہو گئی ہے۔

وزیراعظم نے اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داری پوری کرے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

انہوں نے مطالبہ دہرایا کہ فلسطینی صورتحال سے متعلق بین الاقوامی عدالت انصاف کے حالیہ فیصلوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کیا جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے اب تک پاک فضایہ کے چھ طیاروں کے ذریعے بارہ سو ٹن اور تین بحری جہازوں کے ذریعے پندرہ سو ٹن انسانی امداد فلسطین بھیجی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے میڈیکل کالجوں میں فلسطین طلبہ کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ وہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی طیاروں کا غزہ میں سکول پر حملہ ، 30 افراد شہید

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے وسطی غزہ میں خدیجہ اسکول کے احاطے کے اندر حماس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو نشانہ بنایا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی طیاروں کا غزہ میں سکول پر حملہ ، 30 افراد شہید

غزہ کے محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ اسکول پر اسرائیلی طیاروں کے حملے میں کم از کم 30 افراد شہید ہو گئے ہیں۔

فلسطینی محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ وسطی غزہ کے علاقے دیر البلاح میں ایک اسکول پر اسرائیلی حملے میں کم از کم 30 فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں اور اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے حماس کے کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنایا ہے۔

غزہ کی وزارت صحت اور حماس کے زیر انتظام سرکاری میڈیا آفس نے دیر البلاح کے اسکول پر حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بتائی ہے اور کہا ہے کہ 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے وسطی غزہ میں خدیجہ اسکول کے احاطے کے اندر حماس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو نشانہ بنایا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسکول کو فوجیوں کے خلاف حملوں اور ہتھیاروں کے ذخیرے کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا اور اس نے حملے سے پہلے شہریوں کو متنبہ کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

غزہ: خان یونس سے 1 لاکھ 80 ہزار سے زائدفلسطینی نقل مکانی پر مجبور ہوئے، اقوام متحدہ

خان یونس کے علاقے میں حالیہ شدید لڑائی میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ کے آغاز کے نو ماہ بعد غزہ بھر میں داخلی نقل مکانی کی نئی لہریں پیدا ہوئیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ: خان یونس سے 1 لاکھ 80 ہزار سے زائدفلسطینی نقل مکانی پر مجبور ہوئے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے خان یونس شہر کے ارد گرد چار روز تک جاری رہنے والی شدید لڑائی کے دوران ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد فلسطینی نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔

غیر ملکی میڈیا  کے مطابق اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور( او سی ایچ اے )سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خان یونس کے علاقے میں حالیہ شدید لڑائی میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ کے آغاز کے نو ماہ بعد غزہ بھر میں داخلی نقل مکانی کی نئی لہریں پیدا ہوئیں۔

بیان میں کہا گیا ہےکہ تقریباً ایک لاکھ 80 ہزار افراد وسطی اور مشرقی خان یونس سے پیر اور جمعرات کی درمیانی شب بے گھر ہوئے جبکہ سینکڑوں دیگرافراد اب بھی مشرقی خان یونس میں پھنسے ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے اعداد وشمار کے مطابق غزہ کے 2.4 ملین افراد کی اکثریت لڑائی کی وجہ سے کم از کم ایک بار بے گھر ہو چکی ہے۔

اسرائیلی فوج نے ہفتے کو جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کے مکینوں کو علاقہ خالی کرنے کا نیا حکم جاری کیا ہے۔ اس سے قبل پانچ اسرائیلی شہریوں کی لاشیں برآمد ہونے کے بعد اسرائیلی فوج نے غزہ میں نئی کارروائیوں کا انتباہ دیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll