Advertisement
پاکستان

 بھارت کو ایک دن کشمیریوں کوپیدائشی حق خودارادیت دینا ہوگا، سمینہ سعید

 سابق ممبر صوبائی اسمبلی بلوچستان جماعت اسلامی سمینہ سعیدنے کہاکہ پاکستان سے کشمیریوں کا ازلی رشتہ ہے پاکستان کشمیریوں کی منزل اور بقا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Feb 7th 2024, 2:27 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
 بھارت کو ایک دن کشمیریوں کوپیدائشی حق خودارادیت دینا ہوگا، سمینہ سعید

 سابق ممبر صوبائی اسمبلی بلوچستان جماعت اسلامی سمینہ سعید نے یوم یکجہتی کشمیر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت مظلوم کشمیریوں کے حقوق سلب کر رہا ہے ،  سمینہ سعید نے اپنے انتخابی جلسے میں کہا کہ پانچ فروری کو دنیا بھر میں مقیم پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے عوام کیساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر کو جیل میں تبدیل کرکے شہریوں کو بنیادی ضروریات زندگی سے محروم کردیا ہے۔

سمینہ سعید  نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جلد آزادی کا سورج طلوع ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان سے کشمیریوں کا ازلی رشتہ ہے پاکستان کشمیریوں کی منزل اور بقا ہے۔ پوری پاکستانی اور کشمیری قوم یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر کے مظلوم و محکوم کشمیریوں کے سے اظہار یکجہتی کرکے ثابت کریں گے بھارت کے کسی بھی مذموم ہتھکنڈے کیخلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوں  گے انہوں نے  مزید کہا کہ  بھارت کو ایک نہ ایک دن کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق خودارادیت دینا ہوگا ۔ 

Advertisement