Advertisement
ٹیکنالوجی

حکومت سند ھ نے نیٹ سروس سے متعلق اہم اعلان کر دیا

نگراں وزیر داخلہ سندھ بریگیڈیئر (ر) حارث نواز نے میڈیا سے بات  کرتے ہوئے کہا ہے کہ  8 فروری کو صوبے میں موبائل فون سروس بند نہیں ہو گی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Feb 7th 2024, 3:15 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
حکومت سند ھ نے نیٹ سروس سے متعلق اہم اعلان کر دیا

نگراں وزیر داخلہ سندھ بریگیڈیئر (ر) حارث نواز نے الیکشن کے دن موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس سے متعلق اہم اعلان کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 8 فروری کے عام انتخابات کے لیے سندھ بھر میں جامع سیکیورٹی پلان بنا لیا ہے، اسلحے کی نمائش پر بھی عائد کر دی پابندی ہے اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔ کچے میں ہوائی فائرنگ کے واقعے پر ایکشن لیا گیا ہے۔

نگراں وزیر داخلہ سندھ بریگیڈیئر (ر) حارث نواز نے میڈیا سے بات  کرتے ہوئے کہا ہے کہ  8 فروری کو صوبے میں موبائل فون سروس بند نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ  چاہتے ہیں زیادہ سے زیادہ لوگ حق رائے دہی استعمال کریں۔

نگراں وزیر داخلہ سندھ بریگیڈیئر (ر) حارث نواز نے کہا کہ طلبی پر فوج اور رینجرز کی کیو آر ایف 5 سے 10 منٹ میں پہنچ جائے گی۔

Advertisement