جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

ووٹرز اپنی معلومات 8300 پر ایس ایم ایس کر کے معلوم کر یں ، ڈی جی آئی ٹی

ڈی جی آئی ٹی نے مزید کہا کہ8300 پر ہر مسیج پر دو روپے وصول کیے جائیں گے اس لئے اس سروس کے لئے موبائل اکائونٹ میں جنرل بیلنس ہونا ضروری ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ووٹرز اپنی معلومات 8300 پر ایس ایم ایس کر کے معلوم کر یں ، ڈی جی آئی ٹی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

الیکشن کمیشن کے آئی ٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد خضر عزیز نے ووٹرز سے اپیل کی ہے کہ وہ پولنگ کے عمل کی خوش اسلوبی سے انجام دہی کے لئے ہماری مقررہ مسیج سروس کے ذریعے اپنے ووٹ کی تفصیلات معلوم کریں۔

ایک نجی چینل کو انٹرویو میں انہوں نے عوام  کو مخاطب کر کے کہا کہ وہ پولنگ کے روز سسٹم پر ممکنہ کسی دبا ؤ سے بچنے کے لئے جلد سے جلد8300پر اپنا شناختی کارڈ نمبر سینڈ کرکے اپنے ووٹ کی تفصیلات حاصل کریں۔

ڈی جی آئی ٹی نے مزید کہا کہ8300 پر ہر مسیج پر دو روپے وصول کیے جائیں گے اس لئے اس سروس کے لئے موبائل اکائونٹ میں جنرل بیلنس ہونا ضروری ہے۔

جرم

شمالی وزیرستان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران ایک دہشتگر ہلاک

ترجمان نے مزید بتایا کہ شمالی وزیرستان میں 16جولائی کو خودکش دھماکہ میں بھی ہلاک دہشتگرد ملوث تھا جس میں 4بہادر سپاہی شہید ہوگئے تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شمالی وزیرستان میں انٹیلیجنس بیسڈ  آپریشن کے  دوران  ایک دہشتگر ہلاک

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بنیادوں پر آپریشن کیا گیا، دوران آپریشن ایک دہشتگر ہلاک ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق   آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں خوارجی دہشتگرد رزاق ہلاک ہو گیا ،دہشت گرد کا خوارجی گل بہادر سے قریبی تعلق تھا۔ ہلاک دہشتگرد کئی وارداتوں کے ساتھ ساتھ 6جنوری کو فقیر آف ایپی کے پوتے ملک شیر محمد کے قتل میں ملوث تھا۔ 

ترجمان نے مزید بتایا کہ شمالی وزیرستان میں 16جولائی کو خودکش دھماکہ میں بھی ہلاک دہشتگرد ملوث تھا جس میں 4بہادر سپاہی شہید ہوگئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں باقی ماندہ کسی ممکنہ دہشتگرد کی سرکوبی کیلئے  سینسیٹائزیشن آپریشن بھی جاری ہے، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے   پرعزم ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

گوگل میپ پر اڈیالہ جیل عمران خان کے نام سے منسوب کر دی گئی

واضح رہے کہ متعدد مقدمات میں قانونی ریلیف حاصل کرنے کے باوجود عمران خان جیل سے باہر نہ آ سکے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گوگل میپ پر  اڈیالہ جیل عمران خان کے نام سے منسوب کر دی گئی

تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان  جنہیں جیل میں تقرباً ایک برس ہو چکا ہے اس عرصے میں جہاں کئی سیاسی رہنما تحریک انصاف کو خیرباد کہہ گئے وہیں کئی اہم رہنما 9 مئی کے واقعے کے بعد گرفتار ہوئے اور ایک نئی قیادت ابھر کر سامنے آئی۔

متعدد مقدمات میں قانونی ریلیف حاصل کرنے کے باوجود عمران خان جیل سے باہر نہ آ سکے ۔ ان تمام واقعات کے بعد خیال کیا جا رہا تھا کہ عمران خان کی مقبولیت میں کمی واقع ہو گی لیکن ایسا نہ ہوا. انہوں نے جو بیانیہ بھی بنایا وہ عوامی پذیرائی حاصل کرنے میں کامیاب رہا اور وہ اس وقت بھی پاکستان کے مقبول ترین رہنماؤں میں سے ایک ہیں۔

عمران خان کی مقبولیت کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ گوگل میپ پر بھی اڈیالہ جیل عمران خان کے نام سے منسوب کر دی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کے حامی صارفین گوگل کے اس اقدام پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں  گوگل نے اڈیالہ جیل کو عمران خان کی لوکیشن سے منسوب کردیا آپ بھی سرچ کرکے عمران خان کے سیل کو دیکھ سکتے ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر منصوبہ بندی کا مصنوعی ذہانت جیسی جدید ترین ٹیکنالوجی کی اہمیت پر زور

احسن اقبال نے صحت، تعلیم اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں اے آئی کی متنوع ایپلی کیشنز پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس کے استعمال سے بہت سے فوائد حاصل ہو سکتے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر منصوبہ بندی کا مصنوعی ذہانت جیسی جدید ترین ٹیکنالوجی کی اہمیت پر زور

اسلام آباد: وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے جمعہ کو جدید ڈیجیٹل معیشتوں کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کے لیے مصنوعی ذہانت جیسی جدید ترین ٹیکنالوجی کو انقلابی انداز میں اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ اے آئی نیشنل پلان کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے جسے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ان کی معلومات کے لیے شیئر کرنے کی ضرورت ہے۔  انہوں نے کہا کہ اس پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے بھی رائے لی جائے۔


احسن اقبال نے صحت، تعلیم اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں اے آئی کی متنوع ایپلی کیشنز پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس کے استعمال سے بہت سے فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین اس شعبے میں انسانی وسائل کی ترقی میں پاکستان کی مدد کرنے کو تیار ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll