برٹش ورجن آئی لینڈ کی ہائیکورٹ نے پاکستان کے حق میں فیصلہ سنادیا ،برٹش ورجن آئی لینڈ کی ہائی کورٹ نے پی آئی اے کے منجمند اثاثے بحال کر دئیے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ریکوڈک عملدرآمد کیس میں پاکستان نے بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے۔ برٹش ورجن آئی لینڈ کی ہائیکورٹ نے پاکستان کے حق میں فیصلہ سنادیا ، برٹش ورجن آئی لینڈ کی ہائی کورٹ نے پی آئی اے کے منجمند اثاثے بحال کر دئیے ہیں ۔روزویلٹ ہوٹل نیویارک اور سکرائب ہوٹل پیرس میں لگائے ریسیور ہٹا دیئے گئے۔
برٹش ورجن آئی لینڈ ہائی کورٹ نے ٹیتھان کمپنی کی عملدرآمد درخواست خارج کر دی ہے۔ ٹیتھان کمپنی فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کر سکے گی۔
عدالت نے ٹیتھان کمپنی کو پاکستان کے قانونی چارہ جوئی پر ہونے والے اخراجات بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
اٹارنی جنرل آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ریکوڈک کیس میں ٹیتھان کاپرکمپنی کےحق میں فیصلےکالعدم قرار دے دیا گیا ہے، برٹش ورجن آئی لینڈہائیکورٹ نےپاکستان کےحق میں فیصلہ دے دیا۔یہ فیصلہ پاکستان اورپی آئی اے کیلئےبہت بڑی فتح ہے،ریکوڈک کیس میں پی آئی اےکےخلاف تمام فیصلےواپس لے لیے گئے ہیں ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ مبارک پاکستان! عمران خان نے آپ کے لئے بڑا کیس جیت لیا۔ برٹش ورجن آئی لینڈ کے ہائی کورٹ نے روزویلٹ ہوٹل اور آسکرائب ہوٹل پیرس پاکستان کو واپس کردئیے، ریسور ہٹ گئے، پی آئی اے کے منجمد اثاثے بحال، ٹیتھان کا مقدمہ خارج۔انہوں نے لکھا کہ حکمران عمران خان جیسا ہو تو ملک کا وقار اسی طرح بحال ہوتا ہے۔
مبارک پاکستان! عمران خان نے آپ کے لئے بڑا کیس جیت لیا۔ برٹش ورجن آئی لینڈ کے ہائی کورٹ نے روزویلٹ ہوٹل اور آسکرائب ہوٹل پیرس پاکستان کو واپس کردئیے، ریسور ہٹ گئے۔ پی آئی اے کے منجمد اثاثے بحال۔ ٹیتھان کا مقدمہ خارج۔ حکمران عمران خان جیسا ہو تو ملک کا وقار اسی طرح بحال ہوتا ہے۔
— Babar Awan (@BabarAwanPK) May 25, 2021
تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ
- 11 گھنٹے قبل

توہینِ مذہب کیس: یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور
- 14 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون بڑھانے پر زور
- 14 گھنٹے قبل

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی مقدمے سے بری، اعجاز چودھری، یاسمین راشد، اور دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا
- 13 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی تاجک وزیر ِثقافت سےملاقات، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 8 گھنٹے قبل

امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز جلد فروخت ہونیکا امکان،معاہدے پر دستخط
- 13 گھنٹے قبل

ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ انتقال کر گئیں
- 8 گھنٹے قبل

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
- 11 گھنٹے قبل

خصوصی بچوں کی تربیت ، انہیں بااعتماد اور خودمختار بنانا فرض حکومت ِ وقت پر فرض ہے ،وزیراعظم
- 14 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکے
- 15 گھنٹے قبل

شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا
- 10 گھنٹے قبل









