جی این این سوشل

دنیا

اردنی شہریوں کی گرفتاری پر اردن کا اسرائیل سے شدید احتجاج

اسرائیل نے اردن کے دو شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے، اردن نے اسرائیلی سفیر کو طلب کر کہ احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اردنی شہریوں کی گرفتاری پر اردن کا اسرائیل سے شدید احتجاج
اردنی شہریوں کی گرفتاری پر اردن کا اسرائیل سے شدید احتجاج

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  اسرائیل نے اردن کے دو شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے، جس پر اردن نے اسرائیل سے  اپنے شہریوں کی رہائی کا مطالبہ کردیا ہے۔ اردن نے اسرائیلی سفیر کو بھی طلب کرلیا اور احتجاج ریکارڈ کروایا۔

اردن نے تل ابیب میں قائم اردن کے سفارتخانے کو گرفتارشہریوں تک  جلد از جلدرسائی دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے،اردن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ  بین الاقوامی قوانین کے مطابق انہیں ضروری اشیاء کی فراہمی اور ان کی صورتحال کا جائزہ لینے کی بھی اجازت دی جائے۔

دوسری جانب   امریکی وزیرخارجہ اینٹنی بلنکن دورہ مشرقِ وسطیٰ کے دوران   اسرائیل کے بعد فلسطین پہنچ گئے ہیں ،  امریکی  وزیرخارنہ  نے اسرائیل  میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور وزیردفاع بینی گینٹز سے ملاقات کی تھی۔

علاقائی

پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا

درجہ حرارت 45 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، ترجمان پی ڈی ایم اے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں ہیٹ ویو الرٹ جاری  کر دیا

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے )نے رواں ماہ ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر دیا ،درجہ حرارت 45 ڈگری تک جانے کاامکان ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 21سے 27مئی تک پنجاب کے بڑے شہروں اور میدانی علاقوں میں ہیٹ ویو کے شدید خطرات ہیں ، اس سلسلہ میں وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیاہے ۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ فصلوں کی باقیات کو ہرگز نہ جلائیں ورنہ سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انتظامیہ عوامی مقامات پر صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنائے اورہسپتالوں اور موبائل ہیلتھ یونٹس میں ہیٹ سٹروک سے متعلق ابتدائی طبی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔

عرفان علی کاٹھیا نے ہدایات دیتے ہو ئے کہا ہے کہ گرمی اور لو کی شدت میں اضافے سے عوام کو بھی محتاط رہنا ہو گا، دوپہر کے وقت کام کرنے والے لو سے بچنے کا اہتمام کریں، ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں ،سر کو ڈھانپ کر رکھیں ۔

انہوں نے کہا کہ بچوں بزرگوں کا خاص خیال رکھیں غیر ضروری سفر سے گریز کریں،پرنٹ سوشل و الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے شہریوں کو ہیٹ ویو بارے آگاہی دی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 یا ریسکیو 1122سے رابطہ کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

غزہ: پناہ گزین کیمپ میں رہائشی مکانات پر اسرائیلی بمباری،20 فلسطینی جاں بحق

زخمیوں میں کئی بچے بھی شامل ، امدادی کارکن بمباری میں لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش کر رہے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ: پناہ گزین کیمپ میں رہائشی مکانات پر اسرائیلی بمباری،20 فلسطینی جاں بحق

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی بمباری سے 20 فلسطینی جاں بحق ہو گئے ہیں۔ یہ واقعہ ایک پناہ گزین کیمپ میں مکان کو نشانہ بنا کر کی گئی بمباری کے نتیجے میں پیش آیا۔

ہسپتال حکام نے بتایا کہ ہم نے 20 جاں بحق ہو چکے افراد کی لاشیں موصول کیں جبکہ متعدد کو زخمی حالت میں ہمارے پاس پہنچایا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے النصیرات پناہ گزین کیمپ میں حسن نامی ایک فلسطینی کے خاندان کے گھر کو ٹارگٹ کر کے بمباری کی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق بمباری کا یہ واقعہ غزہ کے وقت کے مطابق صبح تین بجے رو نما ہوا۔ تاہم اسرائیلی فوج نے ابھی اس واقعے کے بارے میں کسی تبصرے سے گریز کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ ملنے والی رپورٹس کا جائزہ لے رہی ہے۔

غیر ملکی میڈیارپورٹ کے مطابق زخمیوں میں کئی بچے بھی شامل ہیں جبکہ ریسکیو آپریشن میں مصروف امدادی کارکن موقع پر جا کر بمباری میں لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش کر رہے ہیں کیونکہ بمباری سے مکانات ملبے کا ڈھیر بنے ہیں اور خدشہ ہے کہ ابھی مزید افراد زخمی یا ہلاک شدہ حالت میں موجود ہوں گے۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے یہ بمباری النصیرات کے پناہ گزین کیمپ کے وسطی علاقے میں کی گئی۔ رفح پر ماہ مئی کے شروع میں زمینی حملے کے بعد النصیرات پناہ گزین کیمپ پر بمباری کا یہ پہلا بڑا واقعہ ہے۔ علاوہ ازیں اسرائیلی فوج اور فلسطین کے مزاحمتی کارکنوں کے درمیان شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں بھی جھڑپیں ہو رہی ہیں۔

بمباری کے عینی شاہدین نے بتایا اسرائیلی طیاروں کی بمباری میں کئی دوسرے مکانات کو بھی نشانہ بنایا گیا  جبکہ غزہ کے بعض دیگر علاقوں میں بھی بمباری کی گئی ہے۔ ادھر رفح سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق رفح کے مختلف علاقوں میں رات بھر توپ خانے سے بمباری کی جاتی رہی ہے۔

اسرائیلی فوج کے ایک بیان کے مطابق غزہ میں ہونے والی تازہ جھڑپوں میں اس کے 2 فوجی مارے گئے ہیں۔ ایک روز قبل اسرائیلی فوج نے بیان جاری کرتے ہوئے بتایا تھا غزہ میں جنگ کے دوران اب تک اس کے 282 فوجی مارے گئے ہیں۔ خیال رہے غزہ میں زمینی حملہ 27 اکتوبر سے جاری ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیرامیرمقام کا دورہ بشکیک ملتوی

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کچھ دیر میں پریس کانفرنس کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیرامیرمقام کا دورہ بشکیک ملتوی

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیرامیرمقام کا دورہ بشکیک ملتوی کردیا گیا، وزیر خارجہ اسحاق ڈار کچھ دیر میں پریس کانفرنس کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار قازقستان میں ایس سی او کانفرنس میں شرکت کے لیے پیر کو آستانہ جائیں گے۔

وزارت خارجہ کے مطابق وفد نے آج گیارہ بجے لاہور سے بشکیک روانہ ہونا تھا، البتہ اب بشکیک میں پاکستانی سفارتخانے کی مدد کےلیے قازقستان اور تاشقند کے سفارتی عملے کو بھیجنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اتوار کو کرغزستان میں صورتحال کنٹرول میں ہے۔ ملک کے صدر اور کابینہ سمیت کرغز حکومت صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

کرغز حکومت اور پاکستانی سفیر کے جائزے کے مطابق مجموعی صورتحال اس وقت مکمل طور پر قابو میں ہے۔ حساس مقامات پر قانون نافذ کرنے والے ادارے تعینات ہیں۔

تمام مظاہرین قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مذاکرات کے بعد منتشر ہوچکے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذریعہ پرتشدد مظاہرین کی شناخت اور انہیں گرفتار کیا جا رہا ہے۔

پاکستان سفارتخانہ کے عملے اور سفیر نے ہاسٹلز اور اسپتال کا دورہ کیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہاسٹلز کے تحفظ کو کوارڈینیٹ کیا گیا ہے۔ جبکہ الگ تھلگ اپارٹمنٹس میں رہنے والے طلباء بھی ہاسٹلز میں شفٹ کئے گئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll