8 فروری انتخابات کا دن نہیں بلکہ پی ٹی آئی کی امید کا دن ہے ،شیر افضل مروت
شیر افضل مروت نے کہا کہ ووٹرز پوری امید اور حوصلے کے ساتھ نکلیں اور اپنا حق رائے دہی استعمال کریں

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے ہی ٹی آئی ووٹرز کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ پی ٹی آئی ووٹرز کو کسی سےبھی ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے 13 کروڑ عوام کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ 8 فروری انتخابات کا دن نہیں بلکہ اب پی ٹی آئی کی امید کا دن بن گیا ہے ۔
انہوں نے پی ٹی آئی ورکرز کو مخاطب کر تے ہوئے کہا کہ ووٹرز ووٹ ڈالنے سے پہلے اس بات کو ذہن نشین کر لیں کہ کس طرح پی ٹی آئی کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا کیسے قانون کا مذاق بنا یا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قانون کے ساتھ کل بھی کھڑی تھی اور آج بھی کھڑی ہے اور ہمیشہ کھڑی رہے گی ۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ملک و قوم کیلئے ملک کے مستقبل کیلئے اپنا سب کچھ داؤ پر لگا یا ہوا ہے ، انہوں نے کہا کہ 8 فروری کا سورج ہی پی ٹی آئی کی کرن کا سورج ہے ۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ ووٹرز پوری امید اور حوصلے کے ساتھ نکلیں اور اپنا حق رائے دہی استعمال کریں ۔

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- ایک دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- ایک دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 دن قبل





