الیکشن 2024: پاکستان بھر میں پولنگ کا آغاز، عوام اپنے اپنے امیدوار کیلئے پر امید
اس بار عام انتخابات کے لیے خصوصی سیکیورٹی فیچرز کے ساتھ 260 ملین بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں


لاہور: پاکستان کے 12ویں اور ملکی تاریخ کے سب سے بڑے عام انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل آج (جمعرات) سے شروع ہو گیا ہے۔
عام انتخابات کے دوران قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے 855 حلقوں کے لیے 882 خواتین اور چار خواجہ سراؤں سمیت ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن کی تعداد 17 ہزار 816 ہے۔
عام انتخابات کے لیے جاری پولنگ کے دوران آج 128.585760 ملین ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے مطابق ووٹرز کو قومی اسمبلی کے لیے سبز اور صوبائی اسمبلی کے لیے سفید بیلٹ پیپر دیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن نے بتایا کہ چار حلقوں میں امیدواروں کی ہلاکت کے باعث پولنگ ملتوی کی گئی ہے۔
اس بار عام انتخابات کے لیے خصوصی سیکیورٹی فیچرز کے ساتھ 260 ملین بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں۔
اس سے قبل عام انتخابات 2018 میں 220 ملین بیلٹ پیپرز چھاپے گئے تھے اور اس کے لیے 800 ٹن اسپیشل سیکیورٹی پیپر استعمال کیا گیا تھا جب کہ 2024 کے عام انتخابات کے لیے 260 ملین بیلٹ پیپرز چھاپے گئے تھے جس کے لیے 2170 ٹن پیپر استعمال کیے گئے تھے۔
ای سی پی کے مطابق عوام کے حق رائے دہی کے استعمال کے لیے ملک بھر میں 90 ہزار 675 پولنگ اسٹیشنز اور 2 لاکھ 66 ہزار 398 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔
ملک بھر میں عام انتخابات کے دوران جاری پولنگ کے لیے 14 لاکھ 90 ہزار انتخابی عملہ الیکشن کے فرائض سرانجام دے رہا ہے، ہر حلقے کا غیر سرکاری نتیجہ ریٹرننگ افسران کے دفاتر سے جاری کیا جائے گا۔
سپریم کورٹ نےعمران خان کو شفا اسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا
- ایک دن قبل

عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاری،کتنی مہنگی ہونے کا امکان؟
- 21 گھنٹے قبل

ہم اپنے سپر اسٹار کو عزت نہیں دیتے، اظہر محمود کا بابر اعظم پر بڑا بیان
- 19 گھنٹے قبل

نصرت فتح علی خان کی آخری آرام گاہ پر ایسا کیا ہوا؟ نئی ویڈیو نے نئی بحث چھیڑ دی
- 21 گھنٹے قبل

بیوی کو لینے سسرال پہنچا، چند لمحوں بعد 5 لاشیں ملیں
- 19 گھنٹے قبل
پی ایس ڈی ایف کا سر سید ڈیف ایسوسی ایشن سے معاہدہ، سماعت سے محروم افراد کیلئے ہنرمندی و روزگار کے مواقع بڑھانے کا عزم
- 4 دن قبل

گال ٹیسٹ میں بڑا حادثہ، سری لنکن اسٹار خطرناک انجری کے بعد اسپتال منتقل
- 19 گھنٹے قبل

غازی آباد تھانے میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس میں اہم پیش رفت، بھکاری بھی نہ چھوڑا
- 4 دن قبل
نوجوانوں کو ایکسپورٹ انڈسٹری سے جوڑنے کا عملی قدم
- 3 دن قبل

ایک ہی دن دو نابالغ لڑکیاں لاپتا، علاقے میں خوف کی فضا
- 18 گھنٹے قبل

اداکارہ میرا مشکل میں؟ سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
- 21 گھنٹے قبل
ہیلی کاپٹرحادثے کا شکار، ہلاکتیں
- ایک دن قبل


