جی این این سوشل

علاقائی

کراچی کے حلقے این اے 236 اور پی پی 100 میں انتخابی عملہ نہ پہنچنے کے باعث ووٹنگ کا عمل شروع نہ ہو سکا

حلقہ این اے 236 اور پی پی 100 سے متعلق مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کراچی کے حلقے این اے 236 اور پی پی 100 میں انتخابی عملہ نہ پہنچنے کے باعث ووٹنگ کا عمل شروع نہ ہو سکا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کراچی کے حلقے این اے 236 اور پی پی 100 عسکری 4 میں موجود پولنگ اسٹیشن میں انتخابی سامان نہ پہنچنے کے باعث ووٹنگ کا عمل شروع نہ ہو سکا۔

سوشل میڈیا پر کراچی کے حلقہ این اے 236 سے متعلق مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں علاقے سے تعلق رکھنے والے ووٹرز، امیدواران اور ان کے سپورٹرز حلقے میں پولنگ تاحال شروع نہ ہونے پر غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔

صارف کی جانب سے پی پی 100 میں عسکری 4 میں موجود پولنگ اسٹیشن نمبر 112 اور 113 ایک ویڈیو اپلوڈ کی گئی تھی جس میں صارف کا کہنا تھا کہ یہاں پر پولنگ کا عمل ابھی تک شروع نہیں ہوا، یہ پولنگ اسٹیشن فیصل کنٹونمنٹ کی حدود میں ہے جس کے سی ای او حلقے کے آر او خود ہیں۔

کراچی NA 236 گلشن اقبال حشمت اسکول ابوالحسن اصفہانی روڈ میں ابھی تک بیلٹ پیپر نہیں پہنچ سکے جبکہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ووٹرز کی بڑی تعداد پولنگ اسٹیشن کے باہر موجود ہیں جبکہ منتظر ہیں کہ کب ووٹنگ کا عمل شروع ہوگا۔

دوسری جانب ایک اور صارف کی جانب سے ویڈیو اپلوڈ کی گئی ساتھ ہی لکھنا تھا کہ این اے 236 کے بلاک 2 گلستان جوہر میں بنا ووٹ ڈالے گھر واپس آ گئی ہوں (ظاہر ہے، دوبارہ جاؤں گی)۔ جبکہ وجہ بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ پولنگ بوتھ کا اسٹاف ہی پولنگ اسٹیشن میں موجود نہیں اور نہ ہی سامان موجود ہے۔

صارف کا کہنا تھا کہ یہاں بڑا ٹرن آؤٹ متوقع ہے، لوگ یہاں صبح بجے سے بھی پہلے سے موجود ہیں، کئی ووٹرز گھر جا کر ایک بار پھر آ گئے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی کی جانب سے این اے 236 کے پولنگ اسٹیشن گوورمنٹ سیکنڈری اسکول کے ڈی اے کی صورتحال پر میڈیا کی توجہ دلانے کی کوشش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ میسج عالمی مبصرین کے لیے ہے۔ گلشن اقبال کے اس حلقے میں میری فیملی ممبرز گزشتہ 4 گھنٹوں سے باہر ہیں، لیکن اب تک ووٹ کاسٹ نہیں کر سکے، اور ووٹ کاسٹ نہ کرنے کی وجہ یہ ہے کہ اب تک عملہ ہی نہیں آیا۔

ایک اور ویڈیو میں جو کہ عسکری 4 این اے 236 کی تھی، جب امیدوار نے موجود عملے سے سوال کیا کہ ووٹ کاسٹ کیوں نہیں ہو سکا تو جواب میں پریزائڈنگ افسر کا کہنا تھا کہ آر او کو صبح بولا تھا، میرے ذہن سے آر او کا نام نکل گیا، جس کے بعد عوام کا کہنا ہے کہ یہ ڈرامے کر رہے ہیں۔

امیدوار نے ویڈیو میں دکھایا کہ عوام کی بڑی تعداد موجود ہے، تاہم پولنگ اسٹیشن ووٹنگ کے لیے تاحال نہ کھل سکا۔

موسم

کراچی : ایئرپورٹ حکام کی طیاروں کومحفوظ مقامات پر پارکنگ کی ہدایت

ہدایات میں گراؤنڈ ہینڈلنگ، ائیرپورٹ پر کام کرنے والی ائیر لائنز اور جنرل ایویشن ایریا کی جانب سے ایویشن کمپنیوں کو چوکس رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی : ایئرپورٹ حکام کی  طیاروں کومحفوظ مقامات پر پارکنگ کی ہدایت

کراچی : شہر قائد میں ہونے والی طوفانی بارشوں کے باعث ایئرپورٹ حکام نے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
بارشوں کے باعث صورتحال سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی کے تحت ایئرپورٹ حکام نے ٹاسک فورس تشکیل دیتے ہوئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ہدایات میں گراؤنڈ ہینڈلنگ، ائیرپورٹ پر کام کرنے والی ائیر لائنز اور جنرل ایویشن ایریا کی جانب سے ایویشن کمپنیوں کو چوکس رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

ایئرپورٹ حکام نے طیاروں کی محفوظ مقامات پر پارکنگ کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ایویشن کمپنیاں اپنے تمام اثاثہ جات کی حفاظت کا مناسب بندوبست کریں

ایئرپورٹ حکام کے مطابق ایئرپورٹ پر پارک تمام طیاروں کو کسی بھی حادثے سے محفوظ رکھنے کی ذمہ داری مینیجر ایئرسائیڈ ایریا پر ہو گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سابق سینیٹر مشتاق احمداوران کی اہلیہ کو غزہ مارچ کے پیش نظر حراست میں لے لیا گیا

پولیس کا کہنا تھا کہ دفعہ 144 کے نفاذ کے باعث کسی بھی جماعت یا گروہ کو احتجاج کی اجازت نہیں ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سابق سینیٹر مشتاق احمداوران کی اہلیہ کو غزہ مارچ کے پیش نظر حراست میں لے لیا گیا

 اسلام آباد: غزہ بچاؤ مہم کی سرپرستی کرتے ہوئے سابق سینیٹر مشتاق احمد ، اہلیہ سمیت تمام مظاہرین کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

میڈیا ذرائع  کے مطابق سینیٹر مشتاق احمد کی جانب سے ایکسپریس چوک پر احتجاج کا اعلان کیا گیا تھا، پولیس کے مؤقف کے مطابق 

پولیس کا کہنا تھا کہ دفعہ 144 کے نفاذ کے باعث کسی بھی جماعت یا گروہ کو احتجاج کی اجازت نہیں ہے۔ مظاہرین کے منتشر نہ ہونے پر پولیس کی بھاری نفری، قیدی وین اور خواتین اہلکار مقام پر پہنچے۔

پھر پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے تمام مظاہرین، سینیٹر مشتاق اور اُن کی اہلیہ کو گرفتار کر کے بکتر بند گاڑی میں ڈال کر تھانے منتقل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔

پولیس نے مظاہرین کی پیش قدمی کو روکنے کیلیے سڑک پر کنٹرینر لگا کر راستے بھی بند کیے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

کارساز حادثہ کی ملزمہ نتاشہ کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

ملزمہ کے پیشاب کے نمونوں میں منشیات کی موجودگی کی تصدیق ہونے کے بعد یہ مقدمہ بہادرآباد تھانے میں درج کیا گیا، پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کارساز حادثہ کی ملزمہ نتاشہ کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

کراچی: کارساز روڈ پر ہونے والے ٹریفک حادثے میں باپ بیٹی کو کچل کر مارنے والی ملزمہ نتاشا کے خلاف منشیات کے استعمال کا ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمہ کے پیشاب کے نمونوں میں منشیات کی موجودگی کی تصدیق ہونے کے بعد یہ مقدمہ بہادرآباد تھانے میں درج کیا گیا ہے۔ میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزمہ کے جسم میں میتھ فیٹامائن (آئس) پایا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق کارساز حادثے کی ملزمہ کے خلاف ایک اور مقدمہ بہادرآباد تھانے میں درج کیا گیا ہے، مقدمہ سرکار کی مدعیت میں ملزمہ کی ایم ایل او رپورٹ کی بنیاد پر درج کیا گیا ہے۔

اس سے قبل ملزمہ کے خلاف قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جا چکا ہے۔ تاہم منشیات کے استعمال کی تصدیق کے بعد اب اس کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll