واشنگٹن : دنیا بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں ، عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا بھرمیں متاثرین کی تعداد 16 کروڑ 85 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ 34 لاکھ99ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا کا قہر برقرار، مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے، عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں مزید6 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں کورونا وائرس کے کیسز اور اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے ، امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 6 لاکھ5 ہزار208تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 39 لاکھ 47 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔ایک ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر ہے، بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ71 لاکھ 56 ہزار سے زائد ہے اور 3 لاکھ11 ہزار421افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 61 لاکھ95 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 4 لاکھ 52 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ فرانس میں 56 لاکھ 9ہزار50 افراد متاثر اور ایک لاکھ 8 ہزار879 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ترکی میں 52 لاکھ 3ہزار افراد کورونا سے متاثر اور 46 ہزار621 ہلاک ہو چکے ہیں۔ روس میں 50 لاکھ 17 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 19 ہزار194 ہے۔ برطانیہ میں44 لاکھ 67 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور ایک لاکھ 27 ہزار 739 اموات ہوچکی ہیں۔
اسپین میں کوروناسے79ہزارسے زائدافراد موت کے منہ میں چلے گئے، اسپین میں کوروناسے متاثرہ افراد کی تعداد36لاکھ سے تجاوز کرگئی ۔ اٹلی میں اب تک کوروناسے1لاکھ25ہزار سے زائد افرادہلاک ہوچکے ہیں ۔ اٹلی میں مریضوں کی تعداد4لاکھ سے تجاوز کرگئی، ترکی میں اب تک46ہزارسے زائدافراد موت کے منہ میں چلے گئے ۔
دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد15 کروڑ 45 لاکھ ایک ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 49 لاکھ 81 ہزار سے زائد ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس سال 2019 دسمبر میں چین میں رپورٹ ہوا، 11 مارچ 2020 کو اسے ’’عالمی وبا‘‘ قرار دیا گیا۔ اب تک 185سے زائد ممالک اس عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- 2 دن قبل
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- 3 دن قبل
امیشا پٹیل کا ہاردک پانڈیا سے مبینہ تعلقات کی افواہوں پر سخت ردِعمل
- 20 گھنٹے قبل

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- 14 گھنٹے قبل
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- 14 گھنٹے قبل

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- 14 گھنٹے قبل
ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد
- 2 دن قبل
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- 3 دن قبل

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- 17 گھنٹے قبل
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب
- 2 دن قبل
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- 3 دن قبل

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- 17 گھنٹے قبل



