شانگلہ میں مبینہ دھاندلی کے باعث حالات کشیدہ، پی ٹی آئی 4 افراد جاں بحق ، 10 زخمی
پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار برائے قومی اسمبلی حاجی سید فرین خان کا مخالف امیداور پر مبینہ دھاندلی کا الزام


خیبرپختونخوا کے علاقے شانگلہ میں انتخابی نتائج میں مبینہ دھاندلی کیخلاف تحریک انصاف کے پُرتشدد کارکنان نے احتجاج کیا ہے جبکہ پی ٹی آئی نے چار کارکنوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 11 کے انتخابی نتائج میں مبینہ تبدیلی کیخلاف تحریک انصاف کے کارکنان نے سوات کے علاقے شانگلہ الپوری میں احتجاج کیا۔
مظاہرین کو پولیس نے منتشر کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا، اس دوران پُرتشدد مظاہرین نے سرکاری گاڑی کو نذر آتش بھی کردیا۔پولیس کے ساتھ پی ٹی آئی کارکنان کی جھڑپیں اور ہوائی فائرنگ بھی ہوئی، جس میں متعدد طور پر درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مقامی پولیس پر بے گناہ مظاہرین کو قتل کرنے کا الزام لگایا ہے کیونکہ وہ شانگلہ میں اپنے انتخابی مینڈیٹ کی صریح ڈکیتی کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔
مظاہرین نے بشام ٹو سوات مین شاہراہ ہر قسم ٹریفک کیلئے بند بلاک کردی اور کہا کہ الیکشن کے فیصلے اور اس حلقے کے الیکشن دھاندلی زدہ قرار دینے تک مظاہرہ جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 11 پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار امیر مقام 59 ہزار 863 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار سید فرین 54 ہزار 311 ووٹ لے کر دوسرے نمبر رہے۔

بھارتی تیلگو فلم انڈسٹری کے معروف کامیڈین فِش وینکٹ انتقال کر گئے
- 12 گھنٹے قبل

ناراض امیدواروں کی ضد برقرار، پی ٹی آئی کی حکمت عملی میں تبدیلی کا امکان
- 14 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے کونٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد کی ملاقات، اعزازی شیلڈ اور ٹیبلیٹ بطور انعام
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان انڈر-16 والی بال ٹیم کی تاریخی فتح، ایشین چیمپئن بن گئی
- 12 گھنٹے قبل

گلستانِ جوہر میں 43 عمارتیں خطرناک قرار، تکنیکی رپورٹ طلب
- 11 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا: اپوزیشن کا سینیٹ انتخابات میں امیدوار دستبردار نہ کرانے کا فیصلہ
- 12 گھنٹے قبل
اسرائیل اور شام کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ، خونریزی کے بعد امن کی امید
- 12 گھنٹے قبل

بھارت میں نیہا کے نام سے رہنے والا بنگلادیشی شہری گرفتار، 20 سال بعد اصلیت بے نقاب
- 7 گھنٹے قبل

چکوال میں شدید بارشیں: انفرا اسٹرکچر تباہ، رابطہ پل سیلاب میں بہہ گئے
- 14 گھنٹے قبل

سعودی شہزادہ الولید بن خالد 20 سال کومہ میں رہنے کے بعد انتقال کر گئے
- 8 گھنٹے قبل

لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس: علی امین گنڈاپور اور شفقت محمود کو ذاتی حیثیت میں طلبی کا حکم
- 14 گھنٹے قبل

ایشیا کپ کا تنازع شدت اختیار کر گیا، بھارت کی بائیکاٹ کی دھمکیاں
- 13 گھنٹے قبل