حلقہ این اے 41 لکی مروت کے تمام 409 پولنگ اسٹیشنز کے نتیجے کے مطابق شیر افضل خان مروت 117998 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے


پاکستان تحریک انصاف کے ایک اور حمایت یافتہ آزاد امیدوار شیر افضل خان مروت حلقہ این اے 41 لکی مروت سے کامیاب ہوگئے۔
عام انتخابات میں گزشتہ روز پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جس میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 41 لکی مروت کا نتیجہ سامنے آگیا ہے۔
Alhamdollilah,
— Sher Afzal Khan Marwat (@sherafzalmarwat) February 9, 2024
I have received official result from Returning officer NA-41 Lakki Marwat. I have defeated Salim Saifullah Khan with 72000 lead and Maulana Asjad Mehmud with a margin of 50000. pic.twitter.com/t2M2JRq4eq
حلقہ این اے 41 لکی مروت کے تمام 409 پولنگ اسٹیشنز کے نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار شیر افضل خان مروت 117998 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، دوسری جانب جے یو آئی کے اسجد محمود 68303 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ آزاد امیدوار سلیم سیف اللہ خان 46070 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں شیر افضل مروت کا کہنا تھا آج میں مرنے کے لیے تیار تھا کہ کوئی میری جیت چھین لے، یہ صرف میری جیت نہیں لکی مروت کی فتح ہے۔ یہ وہ اعتماد ہے جو لوگوں نے مجھے اپنے ووٹ کے ذریعے دیا تھا اور میں ہر قیمت پر اس کا دفاع کروں گا۔
Today I was ready to die than let anyone snatch my victory, this is not only my victory but the VICTORY of Lakki Marwat! It is the trust people gave me through their vote - I wanted to defend it at any cost!! My life was under serious threat, they did direct fires on my car,…
— Sher Afzal Khan Marwat (@sherafzalmarwat) February 9, 2024
انہوں نے لکی مروت کی عوام کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے مجھ پر عمران خان کا نمائندہ ہونے پر یقین کیا۔ میں آپ کو کبھی مایوس نہیں کروں گا ، میں پی ٹی آئی کے تمام امیدواروں سے کہتا ہوں جو ابھی تک جدوجہد کر رہے ہیں، براہ کرم اس کا مقابلہ کریں، آپ کو واقعی اپنی جیت کا کسی بھی حد تک دفاع کرنا ہے۔

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 5 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 5 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 days ago





