جی این این سوشل

پاکستان

ریحانہ ڈار نے فارم 47، خواجہ آصف کی کامیابی کو چیلنج کردیا

خواجہ آصف نے مبینہ ملی بھگت سے فارم 47 میں خود کو فاتح قرار دیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ریحانہ ڈار نے فارم 47، خواجہ آصف کی کامیابی کو چیلنج کردیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور: آزاد امیدوار ریحانہ ڈار نے این اے 71 سے خواجہ آصف کی کامیابی اور فارم 47 کا نتیجہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

تفصیلات کے مطابق این اے71سے خواجہ آصف کی کامیابی اور فارم 47 کا نتیجہ لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا، آزاد، امیدوار ریحانہ ڈار نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

درخواست میں ریٹرننگ افسر، الیکشن کمیشن، خواجہ آصف سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ مؤقف اختیار کیا کہ خواجہ آصف فارم 45 کے مطابق ہار چکے ہیں، خواجہ آصف نے مبینہ ملی بھگت سے فارم 47 میں خود کو فاتح قرار دیا۔

دنیا

اسرائیلی طیاروں کا غزہ میں سکول پر حملہ ، 30 افراد شہید

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے وسطی غزہ میں خدیجہ اسکول کے احاطے کے اندر حماس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو نشانہ بنایا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی طیاروں کا غزہ میں سکول پر حملہ ، 30 افراد شہید

غزہ کے محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ اسکول پر اسرائیلی طیاروں کے حملے میں کم از کم 30 افراد شہید ہو گئے ہیں۔

فلسطینی محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ وسطی غزہ کے علاقے دیر البلاح میں ایک اسکول پر اسرائیلی حملے میں کم از کم 30 فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں اور اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے حماس کے کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنایا ہے۔

غزہ کی وزارت صحت اور حماس کے زیر انتظام سرکاری میڈیا آفس نے دیر البلاح کے اسکول پر حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بتائی ہے اور کہا ہے کہ 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے وسطی غزہ میں خدیجہ اسکول کے احاطے کے اندر حماس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو نشانہ بنایا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسکول کو فوجیوں کے خلاف حملوں اور ہتھیاروں کے ذخیرے کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا اور اس نے حملے سے پہلے شہریوں کو متنبہ کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

 گھوٹکی میں ڈاکوؤں کا پولیس چوکی پر حملہ، 2 اہلکار شہید

گھوٹکی کے علاقے آندل سندرانی کے حفاظتی بند پر قائم پولیس چوکی پر ایک درجن سے زائد ڈاکوؤں نے رات گئے جدید اسلحے سے حملہ کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 گھوٹکی میں ڈاکوؤں کا پولیس چوکی پر حملہ، 2 اہلکار شہید

سندھ کے ضلع گھوٹکی میں ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پر حملہ کر کے دو پولیس اہلکاروں کو شہید کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گھوٹکی کے علاقے آندل سندرانی کے حفاظتی بند پر قائم پولیس چوکی پر ایک درجن سے زائد ڈاکوؤں نے رات گئے جدید اسلحے سے حملہ کیا۔ اس حملے میں دو پولیس اہلکار ظہیر تھہیم اور عبدالقادر مہر شہید ہو گئے۔

ایس ایس پی گھوٹکی سمیر نور چنہ کے مطابق پولیس نے ڈاکوؤں کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کی جس میں کچھ ڈاکو زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پولیس نے بھاری نفری کو طلب کر لیا ہے اور فرار ہونے والے ڈاکوؤں کا تعاقب جاری ہے۔

شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی جس میں پولیس کے افسران، اہلکاروں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ایس ایس پی گھوٹکی نے کہا کہ ڈاکو راحب شر کے کئی ٹھکانے تباہ کر دیے گئے ہیں اور پولیس ڈاکوؤں کو جلد گرفتار کر کے انہیں قانون کے کٹہرے میں لائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

ملک میں ڈیجیٹلائزیشن پر کام تیز کردیا گیا ہے ، وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی

شزہ فاطمہ نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سٹارٹ اپ ایکسچینج پروگرم شروع ہوسکتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں ڈیجیٹلائزیشن پر کام تیز کردیا گیا ہے ، وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی

انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات کی وزیر مملکت شزہ فاطمہ خواجہ نے کہاہے کہ حکومت ملک میں ڈیجیٹلائزیشن پر توجہ دے رہی ہے۔

انہوں نے آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز سے اسلام آباد میں ملاقات میں کہا حکومتی نظم و نسق کوقومی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کے تحت ڈیجیٹلائز کیا جارہاہے۔

وزیرمملکت نے کہا کہ قومی فائبرائزیشن پالیسی پر کام جاری ہے کیونکہ ایک طاقتور فائبرائزیشن والا ملک فائیو جی ٹیکنالوجی کیلئے ناگزیر ہے۔

شزہ فاطمہ نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سٹارٹ اپ ایکسچینج پروگرم شروع ہوسکتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll