صدر عارف علوی نے کہا کہ آئی ٹی،زراعت،گاڑیوں کی تیاری سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھایا جارہا ہے۔چین مصنوعی ذہانت سمیت دیگر شعبوں میں سب سے آگے ہے


صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان گہرا تعلق دنیا کے لئے مثال ہے۔ پاکستان اور چین کی دوستی کی جڑیں عوام میں پیوست ہیں جن کی بنیاد امن اور تعاون کے ساتھ ساتھ دوطرفہ باہمی تعلقات پر محیط ہے ۔
چین کے سرکاری میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے پاکستانی عوام اور حکومت کی جانب سے نئے چینی سال پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک نے تمام اہم امور پر ایک دوسرے کے مفادات کا احترام کرتے ہوئے اس کے تحفظ کےلئے کاوشیں کی ہیں۔ مسلسل بدلتی ہوئی دنیا میں پاک چین تعلقات مستحکم ہیں،امن اور تعاون کا جذبہ دوطرفہ مضبوط تعلقات کو ظاہر کرتا ہے،دونوں ممالک ایک دوسرے کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔
صدر عارف علوی نے کہا کہ آئی ٹی،زراعت،گاڑیوں کی تیاری سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھایا جارہا ہے۔چین مصنوعی ذہانت سمیت دیگر شعبوں میں سب سے آگے ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم بحران کے وقت ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں، دنیا کے مختلف علاقوں میں تنازعات موجود ہیں اور کئی مغربی ممالک ابھرتی ہوئی معیشتوں کی ترقی کو متاثر کرنے کےلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیا ورلڈ آرڈر پوری دنیا کےلئے سود مند ہونا چاہئے جہاں تمام لوگوں کو ترقی اور تجارت جاری رکھنے کی اجازت ہو، عالمی سرحدیں صرف فاتح حکمرانی کی بنیاد پر نہیں بلکہ حقائق کی بنیاد پر ہونی چاہئیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور چین امن سے محبت کرنے والے ملک ہیں ، بیلٹ اینڈ روڈ اینیشی ایٹو (بی آر آئی) عوامی ترقی کا منصوبہ ہے جس سے ایک مستحکم اور صحت مندمعیشت میسر آ سکے گی۔

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 days ago




