Advertisement
پاکستان

عوام کے مینڈیٹ چرانے کی جتنی مذمت کریں کم ہوگی ،سراج الحق

سراج الحق نے کہا کہ تمام آزاد سرویز کے مطابق شہر کراچی میں جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امید واروں میں مقابلہ تھا اور پارٹیاں نظر میں نہیں تھیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Feb 12th 2024, 12:49 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
عوام کے مینڈیٹ چرانے کی جتنی مذمت کریں کم ہوگی ،سراج الحق

سراج الحق نے منصورہ میں سنٹرل لیڈر شپ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ن لیگ، پی پی اور ایم کیو ایم کو سپورٹ کیا، سب کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ نہ تھی، یہ عوام، ووٹرز کے ساتھ زیادتی تھی جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کرانے کی آئینی ذمہ داری پوری کرنے میں مکمل ناکام ہوا، الیکشن نتائج جعلی اور دھاندلی زدہ ہیں، الیکشن کمشنر کے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جعلی الیکشن کے نتیجہ میں جو حکومت بنے گی وہ بھی جعلی ہوگی، عالمی اداروں اور میڈیا نے بھی الیکشن پر سوالات اٹھا دیے، ان انتخابات سے مزید عدم استحکام پیدا ہوگا۔

انکا کہنا تھا کہ کراچی میں جماعت اسلامی کا مینڈیٹ چرایا گیا، تحقیقات کے لیے آزاد اور غیر جانبدار کمیشن قائم کیا جائے، تمام آزاد سرویز کے مطابق شہر کراچی میں جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امید واروں میں مقابلہ تھا اور پارٹیاں نظر میں نہیں تھیں ۔ 

Advertisement
Advertisement