جی این این سوشل

پاکستان

تمام طبقات کے انتخابی تعاون کا شکریہ ادا کرتا ہوں ،خواجہ آصف

خواجہ آصف نے کہا کہ مجھے اپنے حلقے کے مسائل کا شدید احساس ھے  انشاء اللہ شہر کے تمام طبقات کے تعاون کی ضرورت ھو گی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

تمام طبقات کے انتخابی تعاون کا شکریہ ادا کرتا ہوں ،خواجہ آصف
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سیالکوٹ :رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر دیے گئے اپنے بیان میں کہاکہ این اے71 کی عظیم عوام کا شکریہ کہ آپ نے مجھے انتخابات 2024 میں پر خلوص محبت، قوی اعتماد اور پر جوش حمایت سے نوازا۔

خواجہ آصف نے این اے71 کی عظیم عوام کا شکریہ کہ آپ نے مجھے انتخابات 2024میں پر خلوص محبت، قوی اعتماد اور پر جوش حمایت سے نوازا۔ میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ سیالکوٹ کی  با شعورعوام نے مجھے متواتر ساتویں مرتبہ اپنی نمائندگی کے لیۓ منتخب کيا۔ 


خواجہ آصف نے کہا کہ مجھے اپنے حلقے کے مسائل کا شدید احساس ھے  انشاء اللہ شہر کے تمام طبقات کے تعاون کی ضرورت ھو گی۔ میںری ترجیحات میں نوجوان نسل اور خواتین کے لئے سیالکوٹ میں اعلیٰ تعلیم اور روزگار مواقع سر فہرست ھیں۔

ایکپپو رٹرز و  تاجر حضرات ھمارے شہر کا اثاثہ ھیں۔ انکی خدمت انشاء اللہ پوری کمٹمنٹ سے ھو گی۔ مجھے آپکی دعاؤں کی ھمیشہ ضرورت رہے گی۔ اللہ ھمارا حامی ناصر ھو۔ 

پاکستان

اس حق میں نہیں ہوں کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات کیے جائیں ، خواجہ آصف

ایک اور صحافی نے پوچھا کہ محمود اچکزئی کے ذریعے پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنے جا رہے ہیں؟، جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں ایسی کسی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اس حق میں  نہیں ہوں کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات کیے جائیں ، خواجہ آصف

ؤلاہور: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ میں پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حق میں نہیں ہوں۔

نواز شریف کی زیر صدارت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کا اہم مشاورتی اجلاس پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے خواجہ آصف سے سوال کیا کہ حنیف عباسی نے اڈیالہ جیل میں کوکین سپلائی کا الزام لگایا ہے، سچ کیا ہے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ یار حنیف عباسی کی بات ان سے پوچھیں مجھے کیا پتا۔

ایک اور صحافی نے پوچھا کہ محمود اچکزئی کے ذریعے پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنے جا رہے ہیں؟، جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں ایسی کسی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں۔

دوسری جانب صحافی کی جانب سے ایک اور سوال کیا گیا کہ کیا آپ پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حق میں ہیں جس پر انہوں نے کہا کہ میں پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حق میں نہیں ہوں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اوگرا نے  ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.32 روپے کمی  کردی جبکہ  مٹی کے تیل کی قیمت میں 2.15 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد:  وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1.86 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔

اوگرا نے  ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.32 روپے کمی  کردی جبکہ  مٹی کے تیل کی قیمت میں 2.15 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

پیٹرول کی قیمت 1.86 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 259.10 روپے فی لیٹر  ہوگئی ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

وادی تیرہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں سے 37 دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر خوارج کے اڈوں پر مؤثر کارروائیاں کیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وادی تیرہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں سے 37 دہشت گرد ہلاک

ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں اس ماہ کی28 اور 29 تاریخ کو خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے 12خوارج مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر خوارج کے اڈوں پر مؤثر کارروائیاں کیں۔

یہ کارروائیاں فتنہ الخوارج اور ان کے سہولت کاروں کے لئے بڑا دھچکا ثابت ہوئیں اور اب تک 37 دہشتگرد مارے گئے ہیں جبکہ چودہ شدید زخمی ہوئے ہیں۔

خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائیاں علاقے میں امن کی بحالی اور خوارج کے خاتمے تک جاری رہیں گی جبکہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll