کھیل

پی ایس ایل سیزن 9 کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ، ٹرافی کی رونمائی کل ہوگی

قذافی اسٹیڈیم افتتاحی تقریب سمیت 9 میچز کی میزبانی کرے گا

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 ماہ قبل پر فروری 12 2024، 2:44 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ایس ایل سیزن 9 کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ، ٹرافی کی رونمائی کل ہوگی

پی ایس ایل سیزن 9 کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ، ٹرافی کی رونمائی کل ریس کورس گراؤنڈ میں ہوگی، ٹیموں کی آمد اوران پریکٹس شیڈول بھی ترتیب دے دیا گیا۔

پی ایس ایل کا میلہ سترہ فروری سے سج رہاہے، قذافی اسٹیڈیم افتتاحی تقریب سمیت 9 میچز کی میزبانی کرے گا۔سکیورٹی کےپیش نظر اسٹیڈیم کے داخلی اور خارجی راستے اور نشترپارک اسپورٹس کمپلیکس میں موجود تمام ریسٹورٹنس بھی بند کردیئے گئے ہیں۔

ریس کورس پولو گراونڈ میں ٹرافی کی رونمائی کے انتظامات کیے گئے ہیں، جس میں ٹیموں کے کپتان بھی شریک ہوں گے۔لاہور قلندرز کی ٹیم پہلےسے ہی لاہورمیں موجود ہے۔

اسلام آباد یونائیٹیڈ، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹربھی منگل کو پہنچ جائیں گی۔ منگل سے ہی ٹیموں کی پریکٹس قذافی اسٹیڈیم اور ایل سی سی اے میں ہو سکے گی۔